مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمستحکم رہی

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںجمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سی157.10روپے سے بڑھ کر157.15روپے اور قیمت فروخت157.20روپے سے بڑھ کر157.25روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید157.20روپے اور قیمت فروخت157.40روپے مستحکم رہی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید188روپے سے گھٹ کر186.50روپے اور قیمت فروخت189.50روپے سے گھٹ کر188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید217.50روپے سے گھٹ کر216روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے گھٹ کر218روپے ہوگئی۔

Your Thoughts and Comments