پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت 69 ارب 70 کروڑ70 لاکھ روپے بڑھ گئی

جمعہ 5 مارچ 2021 20:49

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت 69 ارب 70 کروڑ70 لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںایک روزہ مندی کے بعد جمعہ کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں زبردست دلچسپی لینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 558.81پوائنٹس کے اضافے سے 45837.35پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ72.12فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 69ارب70کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 28.14فیصدکم رہا۔

گزشتہ روز کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100 انڈیکس 45166کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی گئی جس کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورتیزی کے باعث انڈیکس 45947پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 558.81پوائنٹس کے اضافے سے 45837.35پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس275.54پوائنٹس کے اضافے سی19173.83پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 268.12پوائنٹس کے اضافے سی31402.02پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی295کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ88میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب22ارب33کروڑ65لاکھ روپے سے بڑھ کر81کھرب92ارب4کروڑ35لاکھ روپے ہوگئی ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںرفحان میظ کے حصص کی قیمت200روپے کے اضافے سے 10200روپے اورسن ریز ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت73.01روپے کے اضافے سے 1147.59روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو100روپے کی کمی سے 2800روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت79.65روپے کی کمی سی982.35 روپے ہوگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ