صنعتی کارکنان کی سوشل سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے فیکٹری مالکان کے لیے ایمنسٹی سکیم لانے کا فیصلہ

ہفتہ 6 مارچ 2021 14:16

صنعتی کارکنان کی سوشل سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے فیکٹری مالکان کے لیے ایمنسٹی سکیم لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) پنجاب ایمپلایئز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ صنعتی کارکنان کی سوشل سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے  ایمنسٹی سکیم کے تحت  فیکٹری مالکان کو پچاس فیصد چھوٹ دی جائے گی، ورکرز کی فلاح و بہبود اوررجسٹریشن  پالیسی سازی میں ان کی شرکت کے لیے بزنس کمیونٹی کی نمائندگی پر مشتمل ایڈوائزری کونسل تشکیل دی جائے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرانہوں نے تاجربرادری اور چیمبر ممبران کو پی ایس ایس آئی کی جانب سے ورکرز کی رجسٹریشن اور ویلفیئر کے حوالے سے اہم اقدامات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کسی بھی کارخانے پر انسپکٹر چھاپے نہیں ماریں گے، چیمبر آف کامرس میں ہیلپ ڈیسک لگایا جائے گا،  ادائیگیوں کے لیے آن لائن نظام تشکیل دیا گیا ہے، سیلف اسیسمنٹ اور رجسٹریشن پر پانچ سال میں ایک بار انسپکشن کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ورکرز کو 14مختلف قسم کی سہولیات و سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈیتھ گرانٹ بڑھا کر چھ لاکھ اور میرج گرانٹ تین لاکھ کر دی گئی ہے۔ علاج کے لیے ریفرل سسٹم ختم کر رہے ہیں۔ سکالرشپس کے لیے ادائیگی براہ راست اکاونٹ میں کی جائے گی۔ صدر چیمبر ناصر مرزا نے کمشنر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو پی ایس ایس آئی کے پینل پر شامل کیا جائے۔ انہوں نے ایمنسٹی سکیم کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ چیمبر اس سلسلے میں آگاہی مہم کے لیے ہر قسم کا تعاون کر ے گا۔ اس موقع پرڈائریکٹر راولپنڈی رضا احمد،  سینئر نائب صدر عثمان اشرف، سابق صدر صبور ملک، مجلس عاملہ اراکین اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی