جولائی تا فروری تجارتی خسارہ 10.64 فیصد مزید بڑھ گیا ،بڑھ کر 17.53 ارب ڈالر سے زائدہو گیا

ملکی برآمدات 4.29 فیصد اضافے سے 16.30 ارب ڈالر ،درآمدات 7.49فیصد اضافے سے 33.84 ارب ڈالر رہیں

ہفتہ 6 مارچ 2021 16:39

جولائی تا فروری تجارتی خسارہ 10.64 فیصد مزید بڑھ گیا ،بڑھ کر 17.53 ارب ڈالر سے زائدہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میںتجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ، گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تجارتی خسارہ 10.64 فیصد مزید بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی برآمدات 4.29 فیصد اضافے سے 16.30 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 7.49فیصد اضافے سے 33.84 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ کر 17.53 ارب ڈالر سے زائدہو گیا۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ، فروری2021میں برآمدات 4.12فیصد کمی سے 2.04ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 9.55فیصد اضافے سے 4.56ارب ڈالر رہیں۔ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ فروری 2021میں تجارتی خسارہ 3.93فیصد اضافے سے 2.51ارب ڈالر رہا۔یاد رہے جنوری میں 2021 میں دسمبر 2020 کے مقابلے تجارتی خسارے میں 1.44 فیصد کمی واقع ہوئی تھی ، تجارتی خسارے میں کمی کے باوجود جنوری میں ملکی برآمدات میں 10فیصد کمی واقع ہوئی، جنوری 2021میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 13کروڑ ڈالر رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی