پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے شدیدترین کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی

سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے گھٹ کر81کھرب روپے کی سطح پر آگیا

ہفتہ 6 مارچ 2021 19:24

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے شدیدترین کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے شدیدترین کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 45800پوائنٹس کی سطھ پر ہی بند ہوا جبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 15ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے گھٹ کر81کھرب روپے کی سطح پر آگیا کاروباری اتار چڑھائو کے سبب49.12فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستان کوکورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر 200ارب روپے کے اخراجات کرنے کی اجازت ،خام تیل کی عالمی قیمت میں ریکوری اور ملک میں فروری کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں26فیصد اضافے کی اطلاعات پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 3دن تیزی کا رجحان رہا اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 1126.16پوائنٹس بڑھ گیاتاہم ملک کے اقتصادی محاذ پر مثبت خبروں کے باوجودسینٹ کے انتخابات میں خفیہ راے دہندگی کے عدالتی فیصلے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی کے نتیجے میں سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اس وجہ سے مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 1153.83پوائنٹس لوز کر گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 27.67پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45865.02پوائنٹس سے گھٹ کر45837.35پوائنٹس پر بند ہوا تاہم0.75پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19173.08پوائنٹس سے بڑھ کر19173.82پوائنٹس ہو گیااور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31436.15پوائنٹس سے گھٹ کر31402.02پوائنٹس پر بند ہوا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ23ارب روپے مالیت کے 40کروڑ36لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم15ارب روپے مالیت کے 31کروڑ72لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس46189.25پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس45088.40پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2066کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی964کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1015میں کمی اور87کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحا ظ سے ازگارڈن نائن ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز ،ہم نیٹ ورک ،بائیکو پیٹرولیم ،غنی گلوبل،میپل لیف ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،عائشہ اسٹیل مل ،نیٹ سول ٹیکنالوجیز ،پاک ریفائنری ،سوئی نادرن گیس ،آغا اسٹیل انڈسٹریز ،اٹک ریفائنری اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر