سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت اسٹیٹ بینک میں شدید مندی کا رحجان

کے ایس ای100انڈیکس786.29پوائنٹس کی کمی سی45051.06پوائنٹس کی سطح پرآ گیا،76.79فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی 4مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب9ارب7کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، حصص کی لین دین کے لحاظ سے حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 44.96فیصدزائد رہا

پیر 8 مارچ 2021 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2021ء) سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوشدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اورجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس786.29پوائنٹس کی کمی سی45051.06پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ76.79فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب9ارب7کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 44.96فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100 انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 46435پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ملکی سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 44848پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آئی اور انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحانآخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس786.29پوائنٹس کی کمی سی45051.06پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس303.10پوائنٹس کی کمی سی18870.73پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 437.11پوائنٹس کی کمی سی30964.91پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی85کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ311میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیںگرنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب92ارب4کروڑ35لاکھ روپے سے گھٹ کر80کھرب82ارب97کروڑ34لاکھ روپے ہوگئی ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت63.65روپے کے اضافے سے 1046روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت51.63روپے کے اضافے سے 912.24روپے ہوگئی جب کہ انڈس موٹر کمپنی75.73روپے کی کمی سے 1024.42روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت54.33روپے کی کمی سی1300 روپے ہوگئی

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی