پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ڈبلیو او بی انیشی ایٹو، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس اورپی بی سی کے ہمراہ عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج میں ایک گونگ تقریب کا انعقاد

پیر 8 مارچ 2021 22:38

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ڈبلیو او بی انیشی ایٹو، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس اورپی بی سی کے ہمراہ عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج میں ایک گونگ تقریب کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2021ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی جانب سے اپنے پارٹنرز، وومن آن بورڈ (ڈبلیو او بی) انیشی ایٹو، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) اور پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے ہمراہ عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں اسٹاک ایکسچینج میں ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صنفی مساوات اورخواتین کے اشتمال(انکلوسیویٹی) کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے پی ایس ایکس نے اس سال دنیا بھر میں موجود 100 سے زائد ایکسچینجزکے ساتھ اس دن کو منایا۔ تقریب میں کاروباری دن کا آغاز گونگ اسٹرائیکنگ کے ساتھ کیا گیا جبکہ تقریب میں نمایاں خواتین کو مدعو کرنے کے ساتھ ساتھ مومینٹوکی تقسیم اور میڈیا کے ساتھ انٹرایکشن بھی شامل تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے انتہائی مسرت ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نہ صرف پچھلے چار سالوں سے ہر سال اس تقریب کا انعقاد کررہاہے بلکہ پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر اور کیپٹل مارکیٹ میں صنفی مساوات کے مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹھوس کوششیں بھی کر رہا ہے‘‘۔مزید ان کاکہنا تھا کہ ’’پاکستان اسٹاک ایکسچینج نہ صرف خواتین کو اپنی افرادی قوت میں شامل کرنے کے لیے عملاً اقدامات کررہا ہے، جس میں 14 فیصد خواتین ملازمین اور سینئر مینجمنٹ میں 25 فیصد خواتین کے علاوہ سی ای او کو براہ راست رپورٹ کرنے والوں میں40 فیصد سے زیادہ خواتین شامل ہیں، بلکہ ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ کے حوالے سے کوالیفائی کرنے کے لیے اندراجی کمپنیوں میں بھی خواتین کی شمولیت کو فروغ دے رہا ہے جس میں پی ایس ایکس نے صنفی مساوا ت کے معیار کو ان سات SDGsمیں شامل کیا ہے جو کم از کم اندراجی کمپنیوں کو رپورٹ ہونے کے لیے درکار ہے۔

مزید یہ کہ پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ کے ا میدوار کے لیے ان اندارجی کمپنیز کو ترجیح دیتا ہے جن کے بورڈ میں خواتین ڈائریکٹر زموجود ہوں اور سینئر عہدوں پربھی خواتین موجود ہوں‘‘۔ڈبلیو او بی انیشی ایٹو کے ٹیم لیڈ / فا?نڈر آفتاب احمد چودھری نے اس خصوصی دن کو منانے کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ ’’ ڈبلیو او بی، پی ایس ایکس کے مستقل تعاون اور 2017 سے ہر سال عالمی یوم خواتین کے موقع پر متاثر کن حیثیت کی حامل خواتین رہنما ؤں کے ذریعے مارکیٹ اوپننگ کے لیے تقریب منعقد کرنے پراس کو کو سراہتا ہے۔

اس پروگرام نے ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کی شرکت اور کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کی قیادت کی اہمیت کو باور کرایاہے‘‘۔پی آئی سی جی کے سی ای او مسٹر احسن جمیل نے کہا کہ’’ہمارا معاشرہ مجموعی طور پر ایک ایسی معاشرتی تبدیلی سے گزر ہا ہے، جس میں صنفی مساوات ایک اہم جز ہے۔ ترقی پسند تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک بہترماحول بہت ضروری ہے، کیونکہ خواتین کی شمولیت غیر متناسب ہونے کا عملی اقدام ممکن ہے ، چاہے وہ کاروبار، سول سوسائٹی یا عوامی شعبے میں ہو۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس خواتین کا مضبوط حلیف ہے، اور معاشرے کے ہر دائرے اور ہر سطح پر خواتین کی شمولیت ( انکلوسیویٹی ) کا زبردست حامی ہے۔ ابھی حال ہی میں اس بات کی منظوری دی گئی ہے کہ ہمارے بورڈ کے ایک تہائی حصے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے ساتھ، ہم یہاںاشتمال (انکلوسیو یٹی) کی اسی روح کے ساتھ خوشی محسوس کرتے ہیں‘‘

Browse Latest Business News in Urdu