کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان...کے ایس ای100انڈیکس بیک وقت 2نفسیاتی حدوں کوعبور کر گیا

جمعرات 8 مئی 2014 23:09

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان...کے ایس ای100انڈیکس بیک وقت 2نفسیاتی حدوں کوعبور کر گیا

کراچی (آن لائن) گذشتہ تین روزسے جاری مندی کے بعد جمعرات کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس بیک وقت 2نفسیاتی حدوں کوعبور کر گیا ،مارکیٹ کے سرمائے میں 43ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر68کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز پر ملاجلا رجحان دیکھا گیا ،مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے بڑے سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،توانائی ،ٹیلی کام،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس28400اور28500پوائنٹ کی دو نفسیاتی حد سے بڑھ کر ایک اور نئی سطح پر جا پہنچا لیکن مارکیٹ میں تکینکی کریکشن کا عنصر بھی غالب رہا اور کاروبار کے دوران کے ایس ای100انڈیکس28286پوائنٹ کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی اور کے ایس ای100انڈیکس میں 180.99پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 28330.03پوائنٹ سے بڑھ کر28511.02پوائنٹ تک جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ فی الحال اپنی متوقع گراوٹ لینے کے بعد بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے یو بی ایل اور پی پی ایل کے ہونے والے IPOمارکیٹ کو مزید بہتری کی جانب لے جا سکتے ہیں ۔تجزیہ کاروں کے مطابق آنیوالے دنوں میں مانیٹری پالیسی میں شرح سود کامزید کم نہ بینکنگ سیکٹر کے لئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے اس لئے کچھ دنوں سے بینکنگ سیکٹر کی سرگرمیاں بھی عروج پر دیکھی جا رہی ہے ۔

جمعرات کو کے ایس ای30انڈیکس 157.46پوائنٹ کے اضافے سے19921.54پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21150.04پوائنٹ سے بڑھ کر21297.42پوائنٹ پربند ہوئی ۔ٹریڈنگ کے دوران کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد رونماہونیوالی تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں43ارب42کروڑ39لاکھ27ہزار631روپے ہو گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ67کھرب 78ارب57کروڑ50لاکھ64ہزار532روپے سے بڑھ کر 68کھرب21ارب99کروڑ89لاکھ 92ہزار163روپے ہو گیا ۔

مارکیٹ میں جمعرات کو 13کروڑ28لاکھ49ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ بدھ کو13کروڑ41لاکھ29ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافی ،129میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ18لاکھ ،کے الیکٹرک71لاکھ ،پی ٹی سی ایل 66لاکھ ،ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ66لاکھ اور ایونسیئن لمیٹڈ 48لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں250روپے اور فلپ مورس پاک کے بھاؤ میں38.79روپے کا اضافہ جبکہ یونی لیور فوڈ کے بھاؤ میں 398.99روپے اور ہینو پاک موٹر کے بھاؤ میں20.98روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن