وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری کا نئی ٹیکسٹائل پالیسی 2014-15ء، 30 جون کے بعد پیش کرنے کااعلان ، آئندہ پانچ سالوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا ،ٹیکسٹائل شعبہ کو ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائیگی ،خام مال برآمد کرنے کے بجائے مصنوعات برآمد کریں گے ، ملک عباس خان آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 مئی 2014 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری ملک عباس خان آفریدی نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی 2014-15ء، 30 جون کے بعد پیش کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا ،ٹیکسٹائل شعبہ کو ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائیگی ،خام مال برآمد کرنے کے بجائے مصنوعات برآمد کریں گے۔

وہ بدھ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دے رہے تھے انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ترقی اور بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا کہ جب بھارت اور بنگلہ دیش سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہماری برآمدات زیادہ سے زیادہ تھیں تاہم اب وہ مماک آگے بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے ‘ برآمدات کے موجودہ حجم میں اضافے اورویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل شعبہ کی مشکلات کم کرنے اور اس شعبہ کو منافع بخش بنانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت اہمیت کاحامل ہے جس کے مسائل کم کرکے نہ صرف برآمدات بڑھائی جاسکتی ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ٹیکسٹائل شعبہ پر مناسب توجہ نہین دی گئی جس کے باعث اس شعبہ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس وافر مقدار میں خام مال دستیاب ہے دیگر ممالک میں لیبر بھی سستی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خام مال برآمد کرنے کے بجائے مصنوعات برآمد کریں گے جس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے موثر اقدامات کے باعث رواں سال کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات کو 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ٹیکسٹائل کے شعبہ کو مشکلات سے نکال دیاجائے اوربھرپور انداز سے اس سے فائدہ اٹھایاجائے تو پوری معیشت کو ترقی ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ تصدیق شدہ بیج کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سیزان کے دوران کپاس کے کاشتکاروں کو 50 فیصد تصدیق شدہ بیج فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل شعبہ کے مسائل کم کرنے اورجامع حکمت عملی اپنائی جارہی ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اگر اس شعبہ پر مناسب توجہ دی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے اور اس شعبہ سے بھرپور انداز سے فوائد حاصل ہورہے ہوتے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی