اسحاق ڈار کی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے سے متعلق تجاویز کو مزید بہتر بنانے ،ٹیکس کے طریقہ کار کو آسان بنا نے کی ہدایت ،وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بجٹ تجاویز کا جائزہ لیاگیا، چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی

پیر 19 مئی 2014 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے سے متعلق بجٹ تجاویز کو مزید بہتر بنانے اور ٹیکسکے طریقہ کار کو آسان بنا کر ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے وزارت خزانہ نے پیر کو اہم اجلاس منعقد ہوا ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئر مین نے بجٹ تجاویز میں شمولیت کیلئے زیر غور اقدامات کے بارے میں بتایا جن کا مقصد ٹیکس بیس کو وسعت دینا اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہیں اس موقع پر ایف بی آر کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے متعلقہ شعبوں میں چیئرمین کی معاونت کی ۔

وزیرخزانہ نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ان کو مزید بہتر بنایا جائے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی کیلئے پوری لگن سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے طریقہ کار سادہ بنا کر ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جائے اور ٹیکس تجاویز میں مجموعی معاشی ویژن کا احاطہ کیا جائے ۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود ، وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین کے علاوہ وزارت اور ایف بی آر کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر