حکومت کے مالیاتی پیکیج میں سے پاکستان اسٹیل کو 4 ارب 20 کروڑ روپے کی پہلی قسط موصول ،پاکستان اسٹیل کی بحالی و ترقی کے لئے کاوشوں میں پیش ر فت،ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں جاری

بدھ 21 مئی 2014 20:14

حکومت کے مالیاتی پیکیج میں سے پاکستان اسٹیل کو 4 ارب 20 کروڑ روپے کی پہلی قسط موصول ،پاکستان اسٹیل کی بحالی و ترقی کے لئے کاوشوں میں پیش ر فت،ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستا ن ا سٹیل کی بحالی اور ترقی کے لئے منظور شدہ 18 ارب 50 کروڑ روپے میں سے 4ارب 20 کروڑ روپے کی پہلی قسط پاکستان اسٹیل کو موصول ہوگئی ہے۔ موصول ہونے والی رقم میں سے ادارے کے ملازمین کو 2 مہینے (فروری اور مارچ 2014) کی تنخواہوں کی پے سلپ جاری کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں پیداواریت میں روز افزوں اضافے کے لئے درآمدی خام مال کے حصول کے لئے انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے فوری اقدامات کئے ہیں۔

ترجمان پاکستان اسٹیل نے بتایا کہ خوش آئند بات ہے کہ 55 / 55 ہزار میٹرک ٹن، درآمدی کوئلے کے حصول کے لئے 2 ”ایل سی“(L/C ) جن کی مالیت1 ارب50 کروڑ روپے ہے کھول دی گئی ہیں۔جبکہ اسی منظور شدہ رقم میں سے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی کی ادائیگی کے لئے بھی رقم مختص کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ پاکستان اسٹیل کے مختلف اہم کارخانوں کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کی تکمیل کے علاوہ یوٹیلیٹی بلز (سوئی سدرن گیس، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک وغیرہ ) کے واجبات کی ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔

موجودہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی بحالی اور ترقی کے علاوہ ادارے کے ملازمین کی سہولیات کیلئے کئے گئے دُور رس اقدامات اور پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے وعدے کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ پُر اُمید ہے کہ مذکورہ مالیاتی پیکیج کی پہلی قسط سے پاکستان اسٹیل کی پیداوار میں حکومتی اہداف کے مطابق جلد بہتری متوقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد