ہر شخص کو اپنی معاشرتی ذمہ داری سنجیدگی سے نبھانی ہوگی، ایاز میمن

منگل 6 اپریل 2021 16:27

ہر شخص کو اپنی معاشرتی ذمہ داری سنجیدگی سے نبھانی ہوگی، ایاز میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت کے دو دن کاروبار بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیئے رش کم کرنے کی ضرورت ہے اور اگر بروقت اہم فیصلے نہ کیے گئے تو معاشی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ زیادہ مشکل فیصلہ اور معاملہ ہے، اگر ہفتے میں دو دن مارکیٹیں بند رہتی ہیں تو باقی کے پانچ دن احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کیا جاسکتا ہے جس سے معاشی مسائل بھی نہیں ہوں گے اور کرونا کے پھیلائو کو بھی روکنے میں مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں ہونے والا اضافہ تشویشناک ہے اس وقت ہمیں ایک باشعور اور سنجیدہ قوم ہونے کا مظاہر ہ کرنا پڑیگا کرونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس کا واحد حل بچائو ہے لوگوں سے ملنا ملانا کم کردیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ، ماسک کا استعمال کریں اور بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور نہ ہی رش والی جگہوں پر جائیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز دیگر صوبوں کی نسبت کم ہیں اور سندھ حکومت کا کرونا کو روکنے کے لیئے کیے جانے والے اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بہت ضروری ہے ، کراچی کی عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا کے ساتھ ساتھ ہیٹ اسٹروک بھی ہے اور شدید گرمی کے اس موسم میں لوگ گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں، اس وقت قومی اتحاد کی ضرورت ہے اور ہم سب کو ملکر اس مشکل صورتحال سے نمٹنا ہے ، میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور بلاوجہ نہ خود باہر نکلیں اور نہ ہی بچوں کو جانے دیں کیونکہ کرونا وائرس چھوٹے بچوں کو بھی بہت تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی پھیلائو کوروکنے کے لیئے سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی حیثیت کے مطابق مدد کرنے کو بھی تیار ہیں ، کرونا وائرس کی یہ لہر زیادہ خطرناک ہے اور ہمیں اس میں زیادہ احتیاط کی بھی ضرورت ہے اس لئے ہر شخص اپنی اپنی معاشی ذمہ داری کو سمجھے اور اس کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی