ضلع بھر میں چینی کی قیمت 83 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی

ضلع بھر میں چینی کی  قیمت 83 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی
راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2021ء)ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں چینی کی خوردہ قیمت 83 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ ضلع بھر میں چینی کی 83 روپے فی کلو فروخت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

مزید براں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ضلع بھر کے چینی فروخت کرنے والے ڈیلرز کے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کے تمام ڈیلرز اپنی رجسٹریشن کرائیں اور اپنے اپنے گوداموں کی تفصیلات فراہم کریں۔گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈیلرز اور دکان داروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری محمد پرویز ،صدر انجمن تاجران رشید ساجد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف ،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مرتضیٰ بودلہ اور ضلع بھر سے چینی کی فروخت کرنے والے ڈیلرز نے شرکت کی۔

Your Thoughts and Comments