نیابجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے15فیصداضافے کاامکان

پیر 2 جون 2014 15:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء)آئندہ بجٹ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10سے15فیصداضافے کاامکان ہے ۔آئندہ بجٹ تقریبا فائنل ہے مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا دارومدار وزیراعظم کے موڈ پر ہے، تاہم یہ طے ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لئے موجودہ انکم ٹیکس سلیبز میں کمی بیشی نہیں ہوگی۔سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کتنی بڑھے گی کچھ یقینی طور پر کہا نہیں جاسکتا، ڈار صاحب نے دو تجاویز تیار کروائی ہیں، ایک میں تنخواہ اور پینشن 10 فیصد دوسری میں 15 فیصد بڑھانے کا آپشن دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے بجٹ سازوں نے تجویز کیا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے، تنخواہ پنشن میں 10 فیصد اضافہ بہت ہے، وزیراعظم سرکاری ملازمین اور پنشنرز پر حد سے زیادہ مہربانی کرنا چاہیں تو 15 فیصد بڑھا دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موجودہ مالی سال کی انکم ٹیکس سلیب ،آئندہ بجٹ میں برقرار رہے گی ، اور انکم ٹیکس چھوٹ کی حد کو ، 4 لاکھ روپے سالانہ ہی رکھا جائے گا۔ اس کا حکومت کو فائدہ ہی فائدہ ہو گا۔ ایک تو تنخواہ بڑھنے کے بعد کم تنخواہ والے مزید ملازمین پرانکم ٹیکس واجب ہو جائے گا، جو تنخواہ دار اس وقت انکم ٹیکس سلیب کی آخری حد کے قریب ہیں وہ اگلی سلیب میں پہنچ جائیں گے، ممکن ہے کچھ ملازمین کو لینے کے دینے پڑ جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی