4.4 فیصد معاشی ترقی کے ہدف کی شرح 4.1 فیصد رہی، اقتصادی سروے

پیر 2 جون 2014 19:18

4.4 فیصد معاشی ترقی کے ہدف کی شرح 4.1 فیصد رہی، اقتصادی سروے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء) حکومت نے رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے جاری کردیا جس کے مطابق ملک میں مہنگائی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا جب کہ معاشی ترقی کا ہدف جو 4.4 فیصد مقرر گیا تھا اس کی شرح بھی 4.1 فیصد رہی۔اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے برائے 14-2013 پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کررکھا تھا تاہم اس کی شرح 4.1 فیصد رہی لیکن یہ بات باعث اطمینان ہے کہ 6 سال بعد ملک کی معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد سے زائد رہی اور ہرسال معاشی ترقی کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فی کس آمدن1339سےبڑھ کر1386ڈالرہوگئی۔ ملک میں مہنگائی شرح 8.7 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں 7.8 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

ملک میں 14 بڑی صنعتوں کی اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران صنعتی ترقی 5.84 فیصد رہی، تھوک اور خوردہ تجارت میں 5.18 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ زراعت کا شعبے نے 2.12 فیصد کی شرح سے ترقی کی جو کہ مالی سال برائے 13-2012 میں 2.88 فیصد تھی۔

ملک میں رواں سیزن میں گندم کی پیداوار25.29 ملین ٹن، چاول کی پیداوار68لاکھ ٹن رہی جبکہ کپاس اور دالوں کی پیداوار کم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جولائی تا اپریل کے دوران برآمدات کا حجم گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافہ ہواْ۔ خدمات کے شعبےمیں ترقی کی شرح 4.29 فیصد رہی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر 19 فیصد اضافے سے 12.9 ارب ڈالر رہے۔

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔ 21 مئی 2014 تک زرمبادلہ ذخائر 13.63 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ سرمایہ کاری کا حجم 3 ہزار 554 ارب روپےرہا۔ تیل و گیس کے شعبے میں 40 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران محصولات کی وصولی ایک ہزار 955 ارب روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانئے کے مقابلے میں 16.4 فیصد زیادہ رہا۔ آمدنی کا تناسب مجموعی قومی پیداوار کا 9.8 فیصد جبکہ اخراجات 12.9فیصد رہے، رواں مالی سال بجٹ خسارہ 6 فیصد سے کم رہنےکی توقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات