موجودہ حالات میں کوئی بھی شعبہ ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ اشرف بھٹی

حکومت پہلے سے ٹیکس دینے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کی بجائے نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرے ‘ مرکزی صدر اشرف بھٹی

ہفتہ 10 اپریل 2021 13:17

موجودہ حالات میں کوئی بھی شعبہ ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ اشرف بھٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے مشکلات کے باعث کوئی بھی شعبہ ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا،حکومت پہلے سے ٹیکس دینے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کی بجائے نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرے اور ایک انداز ے کے مطابق اگر حکومت تھوڑی سی توجہ دے تو 25سی30لاکھ نئے لو گ ٹیکس نیٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوٹسز کے کلچر نے ٹیکس دہندگان کو اس نظام سے متنفر کر دیا ہے اس لئے دوستانہ ماحول کو فروغ دیا جائے۔ سمگلنگ ہماری معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جسے روکنے کی اشد ضرورت ہے اس کیلئے حکومت کو سب سے پہلے اس کی وجوہات کو تلاش کرنا ہوگا تبھی اس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات ثمر آور ثابت ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت مشاورت کے عمل کوفروغ دے ، سولو فلائٹ پالیسیاں کبھی بھی معیشت کے لئے سود مند ثابت نہیں ہو سکتیں۔ حکومتی اداروں ، تاجر تنظیموں او ر ایسوسی ایشنز کے درمیان موثر روابط کے لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے۔ حکومت صرف ٹیکسز اکٹھے کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے تاجروں کے دیرینہ مسائل بھی حل کرے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ملک بھر میں 35سی40لاکھ تاجرنہ صرف مختلف ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں بلکہ لاکھوں خاندانوں کو روزگار دینے کا ذریعہ بھی ہیں اس لئے حکومت تاجروں کے مطالبات اور تجاویز کو نظر انداز کرنے کی بجائے انہیں اہمیت دے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد نہیں کرے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس