سٹون کرشنگ انڈسٹری کے مطالبات تسلیم ،ہڑتال ختم کردی گئی

ہفتہ 10 اپریل 2021 15:54

سٹون کرشنگ انڈسٹری کے مطالبات تسلیم ،ہڑتال ختم کردی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2021ء) سٹون کرشنگ انڈسٹری نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلشینز پنجاب کے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق  وزیر لیبر پنجاب عنصرمجید کی سربراہی میں سٹون کرشنگ انڈسٹری کے وفد نے  وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر سے ملاقات کی۔اس موقع پر  وفد نے کرشنگ انڈسٹری کے حوالے سے حکومتی ٹیکس پالیسی پر اپنے تحفظات سے وزیرخزانہ کو آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر عنصر مجید نے بتایاکہ  وفد نے سرگودھا کی کرشنگ انڈسٹری پر سیلز ٹیکس کو دیگر اضلاع میں لاگو سیلز ٹیکس کے مطابق کرنے کی استدعا کی اورسٹون کرشنگ انڈسٹری پر مختلف کیٹیگریز کے مطابق فکس سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا۔  عنصر مجید نے مزید بتایاکہ وفاقی وزیرخزانہ نے مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ممبر سیلز ٹیکس کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور  ایف بی آر کو سٹون کرشنگ ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد متفقہ حل نکالنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

عنصر مجید نے بتایا کہ وزیرخزانہ حماد اظہر نے سٹون کرشنگ انڈسٹری کو تعمیراتی صنعت کی ترقی کیلئے انتہائی اہم قرار دیا اور انڈسٹری کی بہتری کے اقدامات کی یقین دھانی کرائی ۔ وفد میں رانا محمد ارشد، چوہدری پرویز مسعود، محمد شفیق، زاہد بھٹی، طاہر بشیر اور دیگر شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد