سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 47 ہزار 600 روپے ہو گئی

جمعہ 6 جون 2014 12:39

سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 47 ہزار 600 روپے ہو گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1245 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 47 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 40 ہزار 800 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 720 اور دس گرام 617.14 روپے پر مستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu