بھارتی ہائی کمشنر کی کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،دہشتگردی کی وجہ سے پہلے ہی خطے کی ترقی متاثر ہورہی ہے، معاشی ترقی نہ ہونے سے اس خطے کو صحت، تعلیم اور غربت سمیت کئی چیلنجزکا سامنا ہے ،نئی بھارتی حکومت بھی علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے خاص طور پر پاکستان سے روابط بڑھانے پر یقین رکھتی ہے، اس مقصد کیلئے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے ، بزنس ویزا کے اجراء کو مزید آسان بنانے اور ترجیحی بنیادوں پر تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، فیصل آبادمیں تاجروں اور صنعتکاروں کے اجتماع سے خطاب

پیر 9 جون 2014 21:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی،سی، اے راگووان نے کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے پہلے ہی خطے کی ترقی متاثر ہورہی ہے، معاشی ترقی نہ ہونے سے اس خطے کو صحت، تعلیم اور غربت سمیت کئی چیلنجزکا سامنا ہے ،نئی بھارتی حکومت بھی علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے خاص طور پر پاکستان سے روابط بڑھانے پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے ، بزنس ویزا کے اجراء کو مزید آسان بنانے اور ترجیحی بنیادوں پر تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بات انہوں نے فیصل آبادمیں تاجروں اور صنعتکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی۔

(جاری ہے)

سی۔اے راگووان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین معاہدے ہوہے ہیں جن میں کسٹم کوآپریشن، معیارات کو تسلیم کرنے اور تجارتی مسائل کے حل کے معاہدے شامل ہیں۔ کسٹم کے حوالے سے بعض مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ اگلے ہفتے لاہور میں دونوں ملکوں کے کسٹم حکام کی ایک رابطہ میٹنگ ہو رہی ہے اس میٹنگ میں بھارتی ہائی کمیشن کا ایک نمائندہ بھی شریک ہوگا تا کہ لوگوں کی جائز شکایات کے حل کیلئے فوری اقدامات تجویزکئے جا سکیں۔

انہوں نے سرحدوں کے آرپار آنے جانے والوں کیلئے موبائل فون سروس کی سہولت اور کوریئرسروس کو بھی آسان بنانے کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ ستمبر میں فیصل آباد میں ہونے والے کلر اور کیم ایکسپو میں بھی ضرور شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ نو دس سال بعد فیصل آباد آئے ہیں۔ اس دوران فیصل آباد نے قابل تحسین ترقی کی ہے اور اس کیلئے میں آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پاک بھارت تجارت میں اڑھائی سے تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور ہمیں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے کوششوں کو مزید تیزکرنا ہوگا جب پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کا دورہ کیا تو وہ بھی نئی دہلی میں تھے اور انہیں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کو ایک ساتھ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ ا نہوں نے اس مقولے کو دوہرایا کہ ہم دوستوں کا انتخاب کر سکتے ہیں مگر ہمسایوں کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے طور پر تجارت کیلئے سہولتیں دینے کی ہر ممکن کوششیں کیں ہیں۔ بزنس ویزا کے آزادانہ اجراء کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب ملٹی پل انٹری ویزا اور ملٹی پل سٹی ویزا جار ی کئے جا رہے ہیں جبکہ ٹورازم کیلئے گروپ ویزا بارے بھی حال میں ہی ایک معاہدہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں بھارت نے اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے اور توقع ہے کہ پاکستان کی طرف سے جلد کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔

بھارتی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ زمینی تجارت کیلئے مزید روٹ کھولے جا رہے ہیں جبکہ واہگہ اٹاری بارڈر کے اوقات کاربھی بڑھائے جا رہے ہیں ۔ یہاں پر دونوں ملکوں کے تاجروں کو ملنے کی بہتر سہولتیں دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ تا ہم انہوں نے بتایا کہ ویزا کی بنیادی شرائط بارے تاجروں کو آگاہ کرنے کیلئے رمضان کے فوراً بعد فیصل آباد سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی ورکشاپوں کا اہتمام کیا جائیگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

دبئی  سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

دبئی سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

پاکستان سٹریٹجک محل وقوع ، معدنی وسائل، زیادہ آبادی اور تنوع کی وجہ سے  دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ..

پاکستان سٹریٹجک محل وقوع ، معدنی وسائل، زیادہ آبادی اور تنوع کی وجہ سے دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ..