پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہا

کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سی45305.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، 56.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیا گیا مارکیٹ کے سرمائے میں 62کروڑ49لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 50.08فی صد کم رہا

جمعہ 16 اپریل 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سی45305.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 56.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 62کروڑ49لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 50.08فی صد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45467پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دبائوبڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سی45305.63پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس28.18پوائنٹس کے اضافے سی18537.78پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.18پوائنٹس کے اضافے سے 30722پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 139میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب3ارب 87کروڑ81لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائرٹیکس58.28روپے کے اضافے سی933.33روپے اوربہانیرو ٹیکس54.90روپے کے اضافے سی949.90روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو37.97روپے کی کمی سی1500روپے اوروائتھ پاک29روپے کی کمی سی970روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی