راولپنڈی چیمبر ی کے زیر اہتمام ایک و رچوئل انٹرنیشنل ٹریڈ فورم کا انعقاد

تجارتی فورم کا مقصد یورپی ممالک میں کاروباری برادری کو تجارت اور برآمد کے مواقع سے آگاہ کرناتھا

جمعہ 16 اپریل 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( آر سی سی آئی ) کے زیر اہتمام ایک و رچوئل انٹرنیشنل ٹریڈ فورم کا انعقاد کیا گیا۔ تجارتی فورم کا مقصد یورپی ممالک میں کاروباری برادری کو تجارت اور برآمد کے مواقع سے آگاہ کرناتھا۔ ٹریڈ فورم میں جرمنی،ا سپین، اٹلی، نیدرلینڈ، فرانس اور سویڈن میں تعینات ٹریڈ و کمرشل قونصلرز سمیت یورپی یونین پاکستان کے ٹریڈ و کمیونیکیشن سیکشن کے ہیڈ ڈینیل کلاؤس نے بھی فورم میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر چیمبر ناصر مرزا، سینئر نائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز ملک، چیئرمین ریجنل کمیٹی خورشید برلاس، مجلس عاملہ کے اراکین سمیت سو سے زائد شرکا نے ویڈ یو لنک کے ذریعے فورم میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ناصر مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اہم موقع ہے کہ پاکستانی مینوفیکچررز جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھائیں بلکہ نئے شعبوں میں ایکسپورٹ کے امکانات تلاش کریں، بلاشبہ یورپ ایک بڑی مارکیٹ ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس کے باوجود ہماری برآمدات مطلوبہ حجم سے کافی کم ہیں جبکہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر فورم کی یہ سیریز آگے بھی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فورم سے یورپی ممالک کے ساتھ پاکستانی برآمدات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔یورپی یونین پاکستان کے ٹریڈ و کمیونیکیشن سیکشن کے ہیڈ ڈینیل کلاؤس نے فورم سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ملکوں کے لیے جی ایس پی کا سٹیٹس دے رکھا ہے۔

زیروڈیوٹی کا پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔پاکستان سے ایکسپورٹ کا 75فیصد ٹیکسٹائل سے ہے اوریہ اہم موقع ہے کہ پاکستان اس کا دائرہ کار دوسرے سیکٹرز تک بھی پہنچائے۔ جیمز اینڈ جیولری، ٹورزم، آئی ٹی، مائننگ اور ہینڈی کرافٹ جیسے شعبوں پر توجہ دی جائے۔ مقررین نے زور دیا کہ مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن، رجسٹریشن اور سرٹیفیکیشن پر توجہ دی جائے اور چیمبر ز کے ساتھ معلومات شیئر کی جائیں۔چیئرمین ریجنل کمیٹی خورشید برلا س نے کہا کہ برینڈنگ خاص طور پر میڈ ان پاکستان کے برینڈ کو آگے لے کر آنا ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu