کراچی:سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کی منتقلی کو 20برس مکمل

دو عشروںمیں سبزی منڈی کے تاجروںکے مسائل حل نہ کئے جاسکے

جمعہ 16 اپریل 2021 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کی منتقلی کو 20برس مکمل ہوگئے ،تاہم ان دو عشروںمیں سبزی منڈی کے تاجروںکے مسائل حل نہ کئے جاسکے ۔تفصیلات کے مطابق 16اپریل 2001کو کراچی کی سبزی منڈی کو حسن اسکوائر کے مقام سے سپر ہائیوے پر منتقل کیا گیا تھا اور سبزی منڈی کی منتقلی کے دوران دوکانداروں اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ نئی سبزی منڈی میں پانی،بجلی،گیس،سڑکیں،سیوریج اور دیگر تمام انفرا اسٹریکچر اور مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی ،تاہم بدقسمتی اور مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ حکام کی مجرمانہ غفلت،مبینہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے بازار کے باعث سبزی منڈی میںاس وقت پانی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور تاجروں کو مہنگے داموں ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنا پڑتا ہے ،سبزی منڈی کے تمام بلاکس کو ان 20برسوںمیں بجلی کی فراہمی بھی یقینی نہ بنائی جاسکی جبکہ متعدد دکانوں پر بجلی کے میٹرز ہی نصب نہیںاور یہاں پرچیوں سے لکھ کر بجلی کے بل وصول کرنے کا رواج ہے ،سبزی منڈی میںنکاسی آب کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے اور بارش کے سیزن میں سبزی منڈی گندے تالاب اور جوہڑ کا منظر پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

سبزی منڈی میںانفرا اسٹریکچر کے مسائل کے ساتھ ساتھ لیزنگ،الاٹمنٹ،ٹرانسفر اور خرید و فروخت کے بھی مسائل موجود ہیں اور دو عشروں کے دوران بھی نہ تو سبزی منڈی کو لیز کیا جاسکا جبکہ دکانوں کی منتقلی کا عمل بھی منجمند ہے۔سبزی منڈی کے ماسٹر پلان میں4135دکانیں ہیں،تاہم اس وقت یہاں دکانوں کی تعداد 6500سے زائد ہے جبکہ 10ہزار سے زائد فائلیں مبینہ طور پر موجود ہیں،سبزی منڈی میں لیز اور منتقلی کے عمل کی بحالی کے بجائے قبضوں اور ناجائز تعمیرات عروج پر ہیں اور مارکیٹ کمیٹی کے متعدد عہدیداران کرپشن کیس میں ملوث رہے ہیں،مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین عبدالحکیم بلوچ کے دور میں سبزی منڈی کی لیز سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس پر عملدر آمد نہ ہوسکا۔

سبزی منڈی کے تاجروں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں ترقیاقی کاموں کے ساتھ ساتھ دستاویزی عمل بھی مکمل طور پر ٹھپ ہے ،بیس برسوں میں بھی سبزی منڈی کو لیز نہ کرایا جاسکا جبکہ دکانوں کی منتقلی کا عمل بھی جمود کا شکار ہے ،سبزی منڈی کی لیزنگ اور دکانوں کی منتقلی کے عمل کو بحال کرکے قیمتی ریونیو حاصل کیا جاسکتا ہے جسے سبزی منڈی کی حالت سدھارنے پر خرچ ہوسکتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ سبزی منڈی سے متعلق محستب اعلیٰ کے فیصلوں پر عملدر آمد ہوجاتا تو آج سبزی منڈی کی حالت بہت بہتر ہوتی،مگر بدقسمتی سے سبزی منڈی میں اختیارات کو خدمت کے بجائے مال بنانے کیلئے استعمال کیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند