ڈاکٹر مرتضی مغل این بی جی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر تعینات

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متاثرہ شعبوں کو پیکج دیا جائے،وبا سے انشورنس سیکٹر کی افادیت واضع ہو گئی ہے، ڈاکٹرمرتضی مغل

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:01

ڈاکٹر مرتضی مغل این بی جی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر تعینات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ نے ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کو سال 2021 کے لئے مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کا کنوینر تعینات کر دیا ہے۔نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین میاں زہاد حسین نے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کر دیا ہے اور انھیں جلد از جلد تجربہ کار پروفیشنلز کو کمیٹی میں بطور ممبران شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی ہے ڈاکٹر مغل اس کمیٹی کے کنوینر کے طور پر ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ وہ کاروباری برادری کی امید پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وباء کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بزنسز کو بھاری نقصانات اٹھانا پڑے ہیں جبکہ انشورنس کمپنیاں اس سلسلہ میں کوئی قابل قدر کردار ادا نہیں کر سکی ہیں تاہم انشورنس کی افادیت زیادہ واضع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مرتضی مغل2020 جو میں ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر بھی رہ چکے ہیں اوریونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی سینئیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی ہیں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف پیداواری اور خدمات کے شعبہ میں کام کرنے والے کمپنیوں کو جو نقصانات ہوئے ہیں وہ انھیں ہی برداشت کرنا ہونگے کیونکہ کاروبار میں خلل اندازی کا بیمہ کروانے کا رواج نہیں ہے۔ حکومت کو چائیے کہ کرونا کی تیسری لہر کے نقصانات کے ازالے کے لئے پیکج کا اعلان کرے جس میں ایس ایم ایز کو بچانے پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات