سندھ، تاجروں کا ہفتے میں 2 دن کاروباری بندش کا فیصلہ مسترد

بار بار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہورہا ہے،رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے، عتیق میر

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) کراچی کے تاجروں نے ہفتے میں دودن کاروباری بندش کے فیصلے کو مسترد کردیاہے۔اس ضمن میں چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ بار بار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ عید پر خرید و فروخت کے لیے تاجروں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

عتیق میر نے کہا کہ اوقات کار میں کمی سے عوام کے لیے عید کی خریداری میں مشکلات پیدا ہوں گی۔دوسری جانب کراچی الیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن (کیڈا)کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت سندھ کے نئے ایس او پیز پر اگلے ہفتے سے عمل درآمد ہوگا، سندھ حکومت کی پرانی ایس او پی کے تحت جمعہ اور اتوار مارکیٹس بند ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ پندرہ رمضان سے مارکیٹ دن 12 بجے سے رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے۔

آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے رہنما جاوید قریشی نے کہا کہ وفاق، صوبیکی سیاسی کشمکش میں تاجروں کو سازش کے تحت مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہی.جاوید قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت این سی او سی کی آڑ میں سندھ کے تاجروں کا معاشی قتل عام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار بند کرنے کی بجائے لوگوں کو ویکسینیشن کی ترغیب دے۔جاوید قریشی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی سندھ صوبے میں کاروباری مراکز ہفتے میں 6 دن کھولنے کا فوری اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک اور 15 روزے کے بعد رات 2 بجے تک کرنے کا اعلان کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..