ٹی سی پی نے چینی کی درآمد کے لیے چوتھی بار ٹینڈر جاری کر دیا

کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 85 سے 86 روپے کلو میں پڑتی، ٹی سی پی حکام

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی کی درآمد کے لیے چوتھی بار ٹینڈر جاری کر دیا۔اس حوالے سے حکام ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا ہے۔حکام ٹی سی پی نے کہا کہ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر چوتھی بار جاری کیا گیا ہے۔

ٹی سی پی حکام کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل تین ٹینڈر منسوخ کرچکا ہے جبکہ ٹی سی پی نے مہنگی بولی کے باعث چینی کی درآمد کے تین ٹینڈر منسوخ کیے۔حکام ٹی سی پی نے کہا کہ کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 85 سے 86 روپے کلو میں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ وزرات تجارت نے کم بولی دینے والی کمپنی کی عدم شرکت اور مہنگی چینی ہونے کے باعث تیسرا ٹینڈر منسوخ کروایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع وزرات تجارت نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل حکومت چینی درآمد کے 3 ٹینڈر منسوخ کرچکی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کے مطابق سب سے کم بولی والی کمپنی نے سکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا تھا جبکہ ٹی سی پی کو ترکش کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی۔ حکام نے بتایاکہ وزارت تجارت نے ترکش کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیا اور ہدایت کی کہ ٹینٹڈر منسوخ کر دیا جائے۔دوسری جانب ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونے پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ