سارک چیمبر کی صدارت سے استعفیٰ دینے کی خبریں غلط ہیں، افتخار علی ملک

ہفتہ 17 اپریل 2021 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء) معروف بزنس لیڈر،صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی افتخار علی ملک نے سارک چیمبر کی صدارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدستور سارک چیمبر کے صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں اورکووڈ 19نے جس طرح دنیا بھر کو نشانہ بنا رکھا ہے ایسے حالات کاسارک ممالک بھی شکار ہیں،میری بطور صدر سارک چیمبر کوشش رہی ہے کہ کووڈ 19کی تباہ کاریوں کے باوجود خطے کے ممالک کے تمام نائب صدور سے رابطے میں ہوں اور ہر ممکن طور پر خطے کی بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کرنے کی پلاننگ کی جاسکے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ میں79سال کی عمر میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھارہا ہوں جس میں سارک چیمبر کی صدارت بھی شامل ہے اور یہ نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

افتخار jعلی ملک نے کہا کہ میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کیچیئرمین کی حیثیت سے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کے ساتھ ملکر پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرکے انہیں حکومت تک پہنچا رہا ہوں اور یو بی جی نے حکومت کو بجٹ تجاویز بھی فراہم کردی ہیں جن پر عمل کرکے نہ صفر بزنس کمیونٹی بلکہ حکومت بھی فائدے میں رہے گی۔

افتخارعلی ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں میڈ ان پاکستان پر توجہ دینی ہوگی اور اسمگلنگ جیسے ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا ،پاکستانی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ، پیکجنگ اور برانڈنگ پرتوجہ دی جائے اورانڈسٹریلائزیشن اورویلیوایڈیشن پر حکومت اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرے،حکومت پیکجنگ کیلئے علیحدہ انڈسٹریل زون قائم کرے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ مارکیٹنگ کو دنیا بھر میں جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے،ہمیں بھی اپنی مصنوعات کی بھرپور مارکیٹنگ کیلئے محنت اورجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سہولیات سے آراستہ ہونے کی ضرورت ہے ۔ #

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی