ایمریٹس نے کرونا سے متعلق سفری ہدایات کو سادہ بنانے کیلئے ایاٹا ٹریول پاس کا آزمائشی استعمال شروع کردیا

پیر 19 اپریل 2021 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) ایمریٹس نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا)ٹریول پاس موبائل ایپ کے ساتھ آزمائشی بنیادوں پر کام کی شروعات کا اعلان کیا ہے۔ اس موبائل ایپ کے ذریعے مسافروں کو کرونا سے متعلق ٹیسٹنگ یا ویکسین کی کسی بھی ملک کی حکومتی ہدایات کی باآسانی اور بحفاظت طریقے سے پاسداری میں مدد ملے گی۔

اس آزمائش ڈیجیٹل پاسپورٹ کے سلسلے میں پہلی مسافر پرواز ای کے 185 دبئی سے بارسلونا روانہ ہوئی جس میں ایمریٹس کے ساتھ سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کے اسٹیٹس کی تصدیق اور معلومات فراہم کی گئیں۔اس آزمائش میں مسافروں کو ڈیجیٹل طریقے سے پورے سفری تجربے کی بحفاظت اور بلاتعطل طور پر کرونا سے متعلق معلومات کے انتظام کے قابل بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسافر مستقبل میں دوران سفر باسہولت انداز سے حکام اور ایئرلائنز کے ساتھ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس بھی پیش کرسکیں گے۔

ایمریٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الرضا نے کہا، "سفر کے لئے ڈیجیٹل طریقے سے مسافروں کی کرونا سے متعلق معلومات کا جائزہ لینے کی خصوصیت ایک اہم پیش قدمی ہوگی۔ اس آزمائشی مرحلے کے دوران ہم اس رئیل ٹائم معلومات کے تبادلے کے عمل کی بنیاد رکھنے اور ایاٹا کے ساتھ شراکت دار بننے پر خوش ہیں۔ جلد ہی ہم اپنے صارفین کی مزید آسانی کے لئے دیگر اقدامات متعارف کرائیں گے۔

"یہ آزمائش ایمریٹس کی دبئی سے بارسلونا اور لندن ہیتھرو سے دبئی آنے والی منتخب پروازوں پر کی جارہی ہے اور جلد ہی دیگر روٹس پر بھی اسے توسیع دی جائے گی۔ اہلیت رکھنے والے مسافروں کو ذاتی طور پر ایپ ڈاو ن لوڈ کرنے کی دعوت دی جارہی ہے اور سفر سے قبل ڈیجیٹل ٹریول پاس کے لئے ان کا اندراج کیا جارہا ہے۔ دبئی میں ایمریٹس نے پرائم ہیلتھ کیئر کی منتخب لیب کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو اس بات کے لئے بااختیار ہیں کہ ایپ کے ذریعے مسافروں کو بحفاظت انداز سے ٹیسٹ کے نتائج بھیجے جائیں۔

برطانیہ سے آنے والے مسافر اپنے ٹیسٹ منتخب اسکرین 4 لیب پر کروا سکتے ہیں۔ایاٹا ٹریول پاس ایپ میں سفری ہدایات کی جامع اندراج کی بدولت مسافروں کو تمام مقامات پر داخلے اور سفر سے متعلق درست معلومات مل پائیں گی، چاہے ان کا سفری شیڈول کسی بھی طرح کا ہو۔ اس میں لیب کا اندراج بھی شامل ہوگا جس کی وجہ سے مسافروں کو روانگی کے مقام پر ٹیسٹنگ مراکز اور لیب تلاش کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی