یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا 23جو ن سے رمضان ریلیف پیکیج شروع کرنے کا فیصلہ ، پیکیج کے تحت آٹا، گھی، کجھوریں، بیسن،دالیں، چاول،چائے ، مصالحہ جات،دودھ، مشروبات سمیت 1500دیگر اشیائے ضروریہ و اشیائے خورد ونوش عام مارکیٹ سے سستے خصوصی رعایتیں نرخوں پر ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب ہونگی،مقررہ نرخ ، کوالٹی اور بروقت سپلائی برقرار رکھنے کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل

جمعہ 13 جون 2014 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر 23جون سے دو ارب روپے کے خصوصی رمضان پیکیج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آٹا، گھی، کجھوریں، بیسن،دالیں، چاول،چائے ، مصالحہ جات،دودھ، مشروبات سمیت 1500دیگر اشیائے ضروریہ و اشیائے خورد ونوش عام مارکیٹ سے سستے خصوصی رعایتیں نرخوں پر ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب ہونگی۔

رمضان پیکیج کا اطلاق 23جون سے عید الفطر کے بعد تک اطلاق ہوگا جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی ہدایات پر اشیائے خور و نوش کے مقررہ نرخوں ، کوالٹی اور بروقت سپلائی برقرار رکھنے کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو رمضان المبارک کے دوران رمضان پیکیج کو ثمرات 100فیصد عوام تک پہنچانے کے لئے مذکورہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکیج رواں ماہ کی 23تاریخ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج کے لئے 02ارب روپے کی سبسڈی پر مشتمل پیکیج کا آغاز ایک ساتھ ملک بھر کے چھ ہزار سے زائد یوٹیلٹی سٹورز پر شروع ہوگا،اس پیکیج کے تحت آٹے کا 20کلو کا تھیلہ بازار کی نسبت120روپے سستا،یوٹیلیٹی گھی فی کلو 25روپے، کوکینگ آئل28روپے،دال چنا فی کلو 13روپے،سفید چنے فی کلو18روپے،چکی بیسن فی کلو 20روپے،کجھور فی کلو 40روپے،چائے 950گرام پیک 88روپے ،باسمتی چاول فی کلو40روپے،ٹوٹا چاول فی کلو 15 روپے، سیلا چاول فی کلو 38 روپے، دال مونگ فی کلو18 روپے,دال مسور فی کلو 12روپے،دال ماش فی کلو 15روپے، ٹیٹرا پیک دودھ فی لیٹر12روپے،مصالحہ جات اور مشروبات سستے داموں فروخت کئے جائینگے۔

رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن 1500سے زائد اشیاء پر 5%تا10%خصوصی رعایت دیگی اور مذکورہ اشیاء کی ریٹ لسٹیں بھی رمضان پیکیج سے قبل تمام یوٹیلٹی سٹورز کے باہر آویزاں کر دی جائیں گی۔ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن واجد خان سواتی کے مطابق رمضان پیکج کے حوالے سے وئیر ھاوس انچارجز کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں تاکہ وہ تمام اشیاء ضروریہ کی سٹورز پوائنٹ پر بر وقت سپلائی یقینی بنائے۔ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا اور شفافیت کیلئے ویجیلنس کو مزید موثر بنایا جائیگا۔ تاکہ رمضان پیکج کے تمام تر فوائدعام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی