فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر حافظ احتشام جاوید کا وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے حالیہ ہنگاموں کے دوران سولہ ایم پی پی او کے تحت درج مقدمات کی فوری واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعہ 23 اپریل 2021 18:04

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر حافظ احتشام جاوید کا وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے حالیہ ہنگاموں کے دوران سولہ ایم پی پی او کے تحت درج مقدمات کی فوری واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر حافظ احتشام جاوید نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے حالیہ ہنگاموں کے دوران سولہ ایم پی پی او کے تحت درج مقدمات کی فوری واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اس سے ملکی کاروباری حالات کو فوری طور پر معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔

وہ آج یہاں فیصل آباد چیمبر کے عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں شہر کی اہم تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس سلسلہ میں حکومت، وزیر اعظم اور فیصل آباد چیمبر سمیت تمام تاجر تنظیموں کا موقف یکساں ہے۔ انہوں نے توہین رسالت کی روک تھام کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کے اقدام کو بھی سراہا اور کہا کہ عاشق رسول ؐ کے طور پر وزیر اعظم عمران خان عالمی سطح پر اس سلسلہ میں جو بھی کوششیں کریں گے اُن کو نہ صرف مسلمانان پاکستان بلکہ امت مسلمہ کی بھی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے سلسلہ میں ہونے والے مظاہروں میں تاجروں کی شرکت معمول کا فعل ہے لیکن وہ محب وطن اور قانون کے پابند شہر ی ہونے کے ناطے توڑ پھوڑ کی کارروائیوں میں ہرگز حصہ نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اِن پر امن تاجروں کے خلاف بھی سولہ ایم پی پی او کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جن کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔

تاہم یہ بات باعث اطمینان ہے کہ حکومت اور وزیر داخلہ کو اِس زیادتی کا ادراک ہے اور انہوں نے توڑ پھوڑ میں حصہ نہ لینے والے تمام تاجروں کے خلاف مقدمات فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے مقامی پولیس حکام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی مصالحتی پالیسی کے پیش نظر خاص طور پر تاجروں کی گرفتاری سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ حکومت کی طرف سے انتظامیہ کو توڑ پھوڑ کے خلاف مقدمات واپس لینے کی ہدایات بھی بہت جلد مل جائیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی