لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا جہانگیر بدر انسٹی ٹیوٹ آف ویژن اینڈ لیڈرشپ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط

جمعہ 23 اپریل 2021 20:34

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا جہانگیر بدر انسٹی ٹیوٹ آف ویژن اینڈ لیڈرشپ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جہانگیر بدر انسٹی ٹیوٹ آف ویژن اینڈ لیڈرشپ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ہیںجس کا مقصد ملک کی تجارت، صنعت اور معاشی ترقی کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں طارق مصباح اور چیئرمین جہانگیر بدر انسٹی ٹیوٹ آف وژن اینڈ لیڈرشپ ذوالفقار علی بدر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے نوجوانوں، کاروباری افراد، سیاسی رہنماؤں، سرکاری عہدیداروں، منیجرز، کمپنی ڈائریکٹرز اور سفارتی عملہ وغیرہ کے لئے مشترکہ تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں کا اہتمام کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ دونوں تنظیمیںکاروباری، معاشرتی، معاشی، سیاسی اور بین الاقوامی تعلقات کے امورپر ریسرچ بھی کریںگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہلے ہی مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سرکاری، نجی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور جے بی آئی وی ایل کے مابین یہ معاہدہ تجارت، صنعت اور سرکاری و نجی اداروں کو ساتھ لانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں کے لئے قابل عمل حل کی اشد ضرورت ہے اور یہ صرف صنعت اور اداروں کے مابین مضبوط روابط کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ہم معاشی دوڑ میںاب بھی پیچھے ہیں کیونکہ ہم ان وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

میاں طارق مصباح نے کہا کہ ترقی یافتہ معیشتوں میںان کے اداروں کے مابین مضبوط روابط ہیں اور پاکستان کو بھی اپنے متعدد امور پر قابو پانے کے لئے اس طرز کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جہانگیر بدر انسٹی ٹیوٹ آف وژن اینڈ لیڈرشپ معیشت اور بین الاقوامی امور سے متعلقہ شعبوں میں تاجروں کو تربیت کے ذریعے لیڈرشپ کے خلا کو ختم کرنے میں بڑی مدد فراہم کرے گا۔

صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ دونوں اداروں کے مابین اس معاہدے سے تجارت، صنعت اور معیشت کو درپیش مسائل کے نئے حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ صدر لاہور چیمبرنے جاری معاشی چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی اور ملک کو ان مسائل سے نکالنے کے لئے اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جے بی آئی وی ایل دونوں اپنی منفرد طاقت رکھتے ہے اور دونوں اداروں کے ہاتھ ملانے سے معاشی محاذ پر مثبت تبدیلی آئے گی۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ صنعت و تجارت اور معیشت کے مفادات کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف کاروباری معاملات میں جدت کی کمی اور اس بارے میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر اپنا اثر نہیں ڈال سکتا۔ چیئرمین جہانگیر بدر انسٹی ٹیوٹ آف وژن اینڈ لیڈرشپ ذوالفقار علی بدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں اداروں کے درمیان یہ معاہدہ خوش آئند ثابت ہو گا اور دونوں ادارے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرلے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ