شوگر ملوں کے فاضل مٹیریل کو فصلوں کی زرخیزی کیلئے استعمال میں لا یا جا ئے ، زرعی ماہرین

بدھ 18 جون 2014 13:43

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء)پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹ کے زیراہتمام فیصل آباد میں منعقدہ ” اگریکلچر ورکشاپ“ کا انعقاد کیا جسکی صدارت مراد بھٹی نے جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ اگرانومی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ مہمان خصوصی تھے ورکشاپ میں پی ایس ایس ٹی کے وائس پریذیڈنٹ ایگریکلچرل ملک منظور حسین، رانا مبشر، ڈاکٹر محب اختر،ڈاکٹر شاہد افغان اور محمد یونس سمیت پنجاب بھر سے بڑی تعداد میں زرعی ماہرین شوگر ملوں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر زرعی ماہرین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان میں گزشتہ پندرہ سالوں میں گنا کی پیداوار میں اعشاریہ پانچ فیصد اور شوگر ریکوری میں صرف دو فیصد تک اضافہ کیا ہے، پیداوار میں اضافہ کماد کی جدید ورائٹیز کو فروغ دیکر ہی کیا جا سکتا ہے شوگر ملوں کے فاضل مٹیریل کو فصلوں کی زرخیزی کیلئے استعمال میں لایا جانا چاہیے کمپوسٹ مڈ سے نامیاتی مادے کمی بھی دور کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری مل میں مشینری سے نکلنے والے فالتو پانی کو زرخیز آب بنا کر کھیتوں کو دیا جا رہا ہے، ساؤتھ افریقہ میں 45فیصد بجلی شوگر انڈسٹری مہیا کرتی ہے اس سے نکلنے والی راکھ کو بھی زمین اور فصلوں کی زرخیزی کیلئے استعمال کیا جا سکتا، ایوب ریسرچ کے ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ مذکورہ ریسرچ بورڈ سے ہم وہ کام بھی کر پائیں گے جو کہ قبل ازیں وسائل کی کمی کیوجہ سے نہیں کیے جا سکے ہیں پاکستان پنجاب کی زراعت اب بھارتی پبجاب سے بہتر ہو چکی ہے ہمارے ادارہ گنا کی30ورائٹی منظور کر واچکا ہے ورائٹیز کے تبادلے کیلئے امریکہ برازیل سری لنکا و دیگر ممالک سے معاہدے طے پا چکے ہیں ایک سال کے اندر کماد کی مزید65اقسام لیکر آئیں گے ہر علاقے کی آب وہوا اور زمین کی حالت کو مدنظر رکھ کر مخصوص ورائٹی تجویز کی جائے گی فقیر احمد گلزار نے کہا کہ زراعت میں بہتری کیلئے کسانوں کو پہلے خوژحال کیا جائے گا شوگر ملیں کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کریں گی تو کماد کی پیداوار بڑھے گی ملک ذولفقار وسیم نے کہا کسانوں کی راہنمائی انکی تربیت اور گفتگو و شنید کے ذریعے کی جائے آسین بھولا نے کہا کہ ہے،ملک بشیر احمد نے اپنے خطاب میں مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ گنا کی ادائیگیوں کیلئے حکومت شوگر ملوں کی معاونت کرے کسانوں کو سولر ٹیوب ویل آسان شرائظ پر دیے جائیں سپرنکل اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم بھی مہیا کیا جائے بجلی کے شارٹ فال کو دور کیا جائے بجلی ڈیزل اور تمام زرعی ضروریات کی قیمتیں کم کی جائیں اور ہر قسم کی ضروری مشینری پرانکی دسترس یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں زرعی ماہرین نے مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کیے عمدہ مقالے پر ملک منظور حسین، داکٹر ذولفقار، محمد افضل، داکٹر شاہد افغان اور ارشد علی چٹھہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند