پاکستان دنیا میں زیادہ کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آ گیا

بدھ 18 جون 2014 13:43

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) پاکستان دنیا میں زیادہ کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے پاکستان ہوزری کی مصنوعات سے 4بلین ڈالرز اور دیگر زرعی وصنعتی مصنوعات سے 13بلین ڈالرز حاصل کررہا ہے ۔ پاکستان میں صنعتی ترقی کی شرح 8فیصد ہے اور موجود ہ حکومت کی صنعت دوست پالیسیوں کے باعث اس میں اگلے سالوں میں مزید اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار ورکشاپ کے مہمان خصوصی محمد امجد خواجہ چیئرمین پاکستان ہوزری مینو فیکچر اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں صنعتی اداروں اور تعلیمی وتحقیقات اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے اور اسے موثر بنانے کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

اس ورکشاپ کا اہتمام پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انفارمیشن سنٹر ،(پاسٹک) پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے مشترکہ طورپر کیا ۔

(جاری ہے)

اس ورکشاپ میں زرعی سائنسدانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس ورکشاپ کا مقصد تحقیقاتی اداروں میں ہونے والی نئی نئی ایجادات کو صنعتی اداروں تک پہنچانے کے عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ تحقیق کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں۔

محمد امجد خواجہ نے بتایا کہ سیالکوٹ پاکستان کے تیار کردہ براذوکافٹ بال برازیل میں جاری موجودہ فٹ بال ورلڈ کپ میں استعمال ہورہے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا کہ ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل ، صنعتی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافہ کے لیے انجینئرزاور دیگرصنعتی سٹاف کو عملی تربیت کی فراہمی کے لیے شیخوپورہ روڈ پر انفارمیشن اینڈ ٹیکنیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر محمد اکرم شیخ ڈائریکٹر جنرل پاسٹک منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاسٹک ملکی صنعتوں، تحقیقی اور تعلیمی اداروں میں روابط کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ صنعتی ممالک اسرائیل ،جاپان ، کوریا اور امریکہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے اپنے بجٹ کا 70سے 80فیصد حصہ خرچ کررہے ہیں جبکہ پاکستان اس مقصد کے لیے ملکی جی ڈی پی کا1فیصد اور جی این پی کا 2فیصد خرچ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 1960میں پاکستان کی برآمدات جنوبی کوریا سے دوگنا تھیں جب کہ اب جنوبی کوریا کی برآمدات پاکستان سے25گنا بڑھ کر 23.6بلین ڈالر ز ہوگئی ہیں۔ڈاکٹر مخدوم حسین ڈائریکٹر شعبہ گندم ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ زرعی تحقیق کے فروغ اور زراعت سے وابستہ صنعتوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کپاس ، گندم، کماد، دھان ،مکئی ، سبزیات اور باغات کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اس سلسلے میں مختلف فصلوں کی 444نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں ان اقسام کی کاشت سے زرعی پیداوار بڑھنے کے ساتھ ساتھ زراعت سے وابستہ صنعتوں کو خام مال کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر مدثر اسرار چیئرپرسن پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ان کا ادارہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے پالیسی سازی اور اس پر عمل درآمد میں حکومت کی معاونت کرتاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زرعی تحقیقی اداروں میں اپلائیڈ ریسرچ کے فروغ سے ملکی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی