پنجاب میں سال2013-14ء میں 4.47ملین ایکڑ رقبہ پر دھان کی فصل کاشت

بدھ 18 جون 2014 13:44

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) صوبہ پنجاب میں سال2013-14ء میں 4.47ملین ایکڑ رقبہ پر دھان کی فصل کاشت کی گئی جس سے 3.481ملین میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوئی ۔اس طرح اوسط پیداوار 20.86من فی ایکڑ رہی۔دھان کی فصل سے بہترین پیداوار کے حصول کے لیے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ دھان کی منظور شدہ باسمتی اقسام میں سپر باسمتی ،پی ایس2،باسمتی385،باسمتی2000 ،باسمتی۔

515، با سمتی370،باسمتی پاک (کرنل باسمتی) ،شاہین باسمتی اور باسمتی198(صرف ساہیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کے لئے)،ہائبرڈ اقسام میں وائے 26،پرائیڈ1 ،شہنشاہ 2،پی ایچ بی 71،پی کے386 اورنیاب2013جبکہ موٹی اقسام میں کے ایس282 ،نیاب اری9 ،اری 6،کے ایس کے 133 اورکے ایس کے434 شامل ہیں ۔ زرعی ماہرین نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کے لئے خالص، صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ بیج کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کمبائن سے کاٹی ہوئی فصل کا بیج استعمال نہ کریں بلکہ ہاتھ سے کاٹی ہوئی فصل کا بیج استعمال کریں۔صوبہ پنجاب میں دھان کی فصل کی پنیری کی کاشت کے لیے کدو کا طریقہ ،خشک طریقہ یا راب کا طریقہ رائج ہے ۔کدو کے طریقہ میں بیج کو نمکین پانی میں بھگوئیں۔ چار گیلن یا اٹھارہ لیٹر پانی میں 450گرام خوردنی نمک ڈال کر ہلائیں۔ ناقص اور ہلکا بیج اوپر آ جائے گا اسے نتھارلیں۔

بعد ازاں بیج کو پانی سے دھوکر صاف کرلیں۔ بیج سے نمک صاف کرنے کے بعد بیج کو 24گھنٹے پانی میں بھگو لیں اور انگوری مارنے کے لئے بیج سایہ دار جگہ پر چھوٹی چھوٹی ڈھیریوں یعنی 15تا20 کلو گرام فی ڈھیری رکھیں اور گیلی بوریوں سے ڈھانپ دیں۔ اس طریقہ کو دبو دینا کہتے ہیں۔ زیادہ گرمی سے بچانے کے لئے بیج کو دن میں دو تین مرتبہ ہلائیں اور اس پر پانی کے چھینٹے ماریں تاکہ بیج خشک نہ ہو جائے۔

بیج 36سے 48گھنٹے میں انگوری مارے گا۔بیج پر ڈھانپنے والی بوری کو بھی گیلا رکھیں۔ کھیت میں پنیری کاشت کرنے سے پہلے ایک دو دفعہ خشک ہل چلائیں اور پھر اسے پنیری بونے سے 3دن پہلے پانی سے بھر دیں۔ کھڑے پانی میں دوہراہل چلائیں اور سہاگہ دیں۔ پنیری کے لئے کھیت تیار کرنے کے بعد اس کو دس دس مرلے کے چھوٹے پلاٹوں میں تقسیم کر دیں۔ اب کھیت میں انگوری مارے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں۔ چھٹہ دیتے وقت کھیت میں ایک تا ڈیڑھ انچ پانی کھڑا ہونا چاہئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات