پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ماہ اپریل کا آخری ہفتہ مایوس کن رہا

کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا،سرمایہ کاروں کی70ارب روپے ڈوب گئے

ہفتہ 1 مئی 2021 18:34

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ماہ اپریل کا آخری ہفتہ مایوس کن رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ماہ اپریل کا آخری ہفتہ مایوس کن رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 44700پوائنٹس سے گھٹ کر44200پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی70ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 56.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

کوروبا کی بڑھتی شدت سے بچائو کیلئے ملک کے کچھ شہروں میں لاک ڈائون کئے جانے سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل ،رول اوور ویک میں پرانے سودوں کے تصفیوں کے لئے حصص کی فروخت پر دبائو ،کورنا سے معیشت کی نمو متاثر ہونے جیسے عوامل کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ 4دن مندی کی لپیٹ میں رہی اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس1420.42پوائنٹس لوز کر گیا تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی9ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 959ملین ڈالر سرپلس ہونے ،7ماہ میں جی ڈی پی تناسب سے فسکل خسارہ 2.9فیصد کم ہونے جیسے عوامل پر ایک دن کی تیزی سے انڈیکس نی976.01پوائنٹس ریکور کئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں444.41پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44706.76پوائنٹس سے کم ہو کر44262.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح175.83پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18276.47پوائنٹس سے کم ہو کر18100.64پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30293.87پوائنٹس سے گھٹ کر30017.98پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں70ارب55کروڑ54لاکھ76ہزار219روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب89ارب29کروڑ26لاکھ49ہزار240روپے سے گھٹ کر77کھرب18ارب73کروڑ71لاکھ 73ہزار21روپے رہ گیا ۔

گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس45951.35پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس44386.16پوائنٹس کی کم تری سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1928کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی776کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ1089میں کمی اور63کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سلک بینک لمیٹڈ ،غنی گلوبل گلاس ،ہم نیٹ ورک ،بائیکو پیٹرولیم ،فلائنگ سیمنٹ ،ازگارڈ نائن ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بلوچستان گلاس ،پاک ریفائنری ،سروس گلوبل فٹ ،حیسکول پیٹرول ،یونائیٹڈ بینک اورپاک انٹر نیشنل بلک سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن