پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا

مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت54ارب33کروڑ57لاکھ روپے بڑھ گئی

جمعرات 6 مئی 2021 23:03

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہااور کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے مزید231.06پوائنٹس کے اضافے سی45174.67پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ64.52فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت54ارب33کروڑ57لاکھ روپے بڑھ گئی ،تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5.47فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی بھرپور خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئی45244پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب45200 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس231.06پوائنٹس کے اضافے سی45174.67پوائنٹس سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 86.89پوائنٹس کے اضافے سی18469.87پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 216.19پوائنٹس کے اضافے سی30475.48پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طورپر358کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور17میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب54ارب44کروڑ86لاکھ روپے سے بڑھ کر78کھرب8ارب78کروڑ43لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ رو نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے باٹا پاک110روپے کے اضافے سی1790روپے اورپاک ٹوبیکو85روپے کے اضافے سی1390روپے ہوگئی جب کہ گیٹرون انڈسٹریز27.25روپے کی کمی سی511.75روپے اورماڑی پٹرولیم16.38روپے کی کمی سی1503.38روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ