ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے شئیرز بک انٹری فارمٹ میں رکھنے کی تجویز دے دی

جمعہ 7 مئی 2021 23:24

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے شئیرز بک انٹری فارمٹ میں رکھنے کی تجویز دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) کمپنیوں میں شئیر ہولڈنگ کے تنازعات کو کم کرنے اور شئیرز کی ہولڈنگ، مانیٹرنگ اور منتقلی کے عمل کو سہل، تیز تر اور شفاف بنانے کے پیش نظر، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمام پرائیویٹ لمیٹڈ، پبلک ان لسٹڈ، پبلک انٹرسٹ کمپنیوں کے شئیرز کو بک انٹری فارمٹ میں رکھنے کی تجویز دیتے ہوئے شراکت داروں سے رائے طلب کر لی ہے۔

تمام کمپنیوں کے شئیرز کو بک انٹری فارمٹ میں رکھنا کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 72 کے تحت بھی ضروری ہے تاہم ابھی تک صرف سٹاک مارکیت میں لسٹڈ کمپنیوں کے شئیرز ہی سینٹرل ڈیپازٹری کے پاس بک فارمٹ یا ڈیمیٹ میں رکھے جاتے ہیں۔ ایس ای سی پی نے تمام شراکت داروں اور دلچسپی رکھنے والے افراد سے اس تجویز پر رائے طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تجاویز و آراء ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود ڈسکشن کے پلیٹ فارم پر 20 مئی تک بھجوائی جا سکتی ہیں۔

بک انٹری فارمٹ میں کمپنیوں کے شئیرز کو کاغذی شکل کے بجائے الیکٹرانک یا ڈیجیٹل فارمٹ میں ایک ڈیپازٹری کے پاس ڈیمیٹ اکاوئنٹ میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔ شئیرز کی الیکٹرانک فارم میں موجودگی سے یہ محفوظ رہتے ہیں جبکہ انکی منتقلی، فروخت اور لین دین کا عمل سہل، شفاف اور تیز تر ہو جاتا ہے۔ الیکٹرانک شئیرز کی گمشدگی، چوری یا ان میں جعل سازی کے امکانات بھی معدوم ہو جاتے ہیں۔

بک انٹری فارم میں موجود شیئیرز کو بنکوں میں گروی رکھوا کر قرض بھی لیا جا سکتا ہے۔ اس تجویز کی منظوری کے بعد، تمام کمپنیوں بشمول پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ اپنے کاغذی شئیرز کو بک انٹری فارم میں تبدیل کرنے کے لئے کسی ڈیپازٹری کو درخواست دیں جو کہ کمپنی کے شئیرز کو اپنے الیکٹرانک اکاوئنٹ میں محفوظ رکھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد