ایمازون سیلر لسٹ میں پاکستان کی شمولیت سے برآمدات کو زبردست فروغ ملے گا، فیصل معیز خان

اربوں کی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ایمازون پر براہ راست شپمنٹ ہوسکیں گی، فیصل معیز خان تجارت و برآمدات کے فروغ میںوزیراعظم عمران خان، مشیر عبدالرزاق داؤد کی کوششیں قابل تحسین ہیں، صدر نکاٹی

جمعہ 7 مئی 2021 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون کی جانب سے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے موجوہ حکومت کے اس اقدام کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی وزیراعظم عمران خان ، مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی اس حوالے سے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے کیونکہ اس اقدام کے نتیجے میں اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

ایک بیان میں فیصل معیز خان نے کہاکہ ایمازون ایک بہت بڑا عالمی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ہے جو یورپ، امریکا سمیت دنیا بھر میں کامیابی سے ساتھ خدمات فراہم کررہاہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان ایمازون کی سیلر لسٹ میں شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے پاکستان سے شپمنٹ براہ راست ایمازون پر نہیں تھیں تاہم حکومت کی کوششوں سے اب براہ راست شپمنٹ ہوسکیں گی اور پاکستانی برآمدکنندگان کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے اور وہ باآسانی اپنی منصوعات کو ایمازون کے ذریعے صارفین کو فروخت کرسکیں گے جس سے پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔

نکاٹی کے صدر نے مزید کہاکہ ایمازون کے بزنس پیلٹ فارم سے پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں کافی حد تک بڑھ سکتی ہیں کیونکہ ایمازون پر صرف ٹیکسٹائل نہیں بلکہ ہر قسم کی اشیاء فروخت ہوتی ہیں لہٰذا اگر حکومت پاکستانی برآمدات کو واقعی فروغ دینا اور دگنا کرنے کی خواہش مند ہے تو حکومت کو چاہیے کہ ایمازون میں جو لوگ کام کررہے ہیں انہیں ٹی ڈیپ کے ذریعے پیشہ ورانہ، تکنیکی خدمات فراہم کی جائیں اور ای ڈی ایف سے ایک خطیر فنڈ اس کے لیے مختص کیا جائے جو اسے ملکی تجارت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ ایمازون کی طرز کے دیگر بین القوامی اداروں کی سیلنگ لسٹ میں بھی پاکستان کو شامل کرنے کی کوششیں کی جائیں تاکہ پاکستان کی برآمدات کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی