فریٹ فارورڈرز کو ٹیکس آڈٹ سے پانچ سال کیلئے استثنیٰ اور ٹرن اوور ٹیکس کم کیا جائے‘خواجہ شاہ زیب اکرم

ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں فریٹ ممبران کا مستقبل خطرے میں ہے‘سینئر نائب صدرایف پی سی سی آئی

جمعہ 7 مئی 2021 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ فریٹ فارورڈرز کو ٹیکس آڈٹ سے پانچ سال کیلئے استثنیٰ اور ٹرن اوور ٹیکس کم کیا جائے،حکومت فریٹ فارورڈرز کوپہلے سے دی گئی ٹیکس چھوٹ کو ختم نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے پاکستان انٹر نیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے پاکستان انٹر نیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن کے عہدہدارن کو مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ ایف پی سی سی آئی فریٹ فاروڈرز کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹر نیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد الیاس اور سابق چیئرمینز محمد جمیل اور توقیر ملک نے کہاکہ کرونا وباؤ سے فریٹ فاروڈرز کے کاروبار کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا ہے ،فریٹ فارورڈرز کو ٹیکس آڈٹ سے پانچ سال کیلئے استثنیٰ اور ٹرن اوور ٹیکس کم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایف بی آر سروسز کی بجائے پوری انوائس پر تین فیصد ٹرن اوور ٹیکس وصول کر رہا ہے ،فریٹ فرورڈز سے ٹرن اوور گراس انوائس پر نہیںبلکہ ان کی سروسز پر ہونا چاہیے تاکہ کرونا وبا سے مشکلات کا شکار ہونے والا فریٹ فاروڈینگ کا شعبہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت موجودہ مشکل حالات میں ٹیکس ریلیف دینے کی بجائے پہلے سے دی گئی ٹیکس چھوٹ کو ختم بھی ختم کر رہی ہے جو ٹیکس دینے والوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں فریٹ ممبران کا مستقبل خطرے میں ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب