پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

پاکستانی کینو نے دنیا میں کرونا کی وباء کے خلاف انسانی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا

جمعہ 7 مئی 2021 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کے سیزن 2020-21کے دوران 4لاکھ60ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا جو ملکی تاریخ میں کینو کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہے۔ کرونا کی عالمی وباء کے دوران پاکستانی کینو کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستانی کینو نے دنیا میں کرونا کی وباء کے خلاف انسانی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپریل 2021میں ختم ہونیو الے ایکسپورٹ سیزن کے دوران پاکستان سے دنیا کے چالیس ملکوں کو 4لاکھ 60ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا جو اس سے گزشتہ سال کی 3لاکھ 53ہزار ٹن ایکسپورٹ کے مقابلے میں 30فیصد زائد ہے۔ کینو کی ایکسپورٹ سے پاکستان کو 25 کروڑ 30 لاکھ (253 ملین) ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق وفاقی وزارت تجارت بالخصوص وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی بھرپور معاونت اور بروقت فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان سے کینو کی ریکارڈ ایکسپورٹ کی گئی۔

پاکستان سے 2020-21کے سیزن میں کینو کی ایکسپورٹ کا ہدف تین لاکھ 50ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا جس سے 21کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع تھی۔ وفاقی حکومت کی سرپرستی اور معاونت کی وجہ سے پاکستان نے ہدف سے زائد کینو ایکسپورٹ کیا۔ وحید احمد نے کہا کہ پاکستان سے ریکارڈ کینو کی ایکسپورٹ کے باوجود کینو کے ایکسپورٹرز کو ریکارڈ خسارے کا سامنا کرنا پڑا کینو کے سودے روپے کی ڈالر کی مقابلے میں قیمت 168 روپے کے حساب سے طے ہوئے تاہم ادائیگیوں کے وقت روپے کی قدر مستحکم ہوکر 153 روپے پر آگئی۔

ایکسپورٹرز کے پاس یہ اختیار تھا کہ وہ نقصان کرنے کے بجائے ایکسپورٹ محدود کردیں لیکن ملک کی معاشی حالت دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے اپنے مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دی تاکہ زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے۔ وحید احمد نے کہا کہ کینو کی برآمدی مارکیٹس لاک ڈائون کی وجہ سے بند پڑی تھیں جس کی وجہ سے بھی کینو کو اچھی قیمت نہ مل سکی جبکہ فریٹ میں غیرمعمولی اضافہ نے بھی ایکسپورٹرز کا خسارہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا. لاک ڈائون اور ترسیل کی رکاوٹوں کی وجہ سے پاکستانی کینو کی کنسائنمنٹ بروقت درامدی منڈیوں تک نہ پہنچ سکیں جس سے معیار کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بیشتر منڈیوں میں لاجسٹک مسائل کی وجہ سے متعدد کنسائنمنٹس ایک ساتھ پہنچ گئیں اور ایکسپورٹرز کا مال ان منڈیوں میں ڈمپ ہوکر رہ گیا نتیجے میں لاگت بھی نہ نکل سکی اور ایکسپورٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سب سے زیادہ نقصان روس کی مارکیٹ میں اٹھانا پڑا۔ وحید احمد نے حکومت پر زور دیا کہ کینو کے ایکسپورٹرز کی معاونت کی جائے جنہوں نے کاشتکاروں کو معیار کی مطابق اچھی قیمت ادا کرنے کے باوجود نقصان اٹھایا ایکسپورٹرز کو درپیش سرمائے کی قلت دور نہ ہوئی تو آنے والے عرصہ میں پاکستان سے پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے کاشتکار بھی متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ زمینی فضائی اور سمندری راستے سے ایکسپورٹ کو شدید چیلنجز کا سامنا تھا وفاقی وزارت تجارت نے قدم قدم پر ایکسپورٹرز کا ساتھ دیا اور پی ایف وی اے کی نشاندہی پر ایکسپورٹ کی راہ میں ہر رکاوٹ پر 48گھنٹوں سے بھی کم وقت میں رسپانس دیتے ہوئے ان رکاوٹوں کو دور کیا اس لحاظ سے کینو کے ایکسپورٹرز کے بعد اس سنگ میل کا کریڈٹ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کو جاتا ہے۔

وحید احمد نے کہا کہ کروناء کی وباء کے دوران سرحدوں کی بندش کے دوران کینو کی افغانستان اور ایران کو ایکسپورٹ معطل ہوگئی تاہم اس دوران پی ایف وی اے کی اپیل پر وفاقی وزارت تجارت اور وزارت داخلہ نے سرحد کھلتے ہی کینو کی کنسائمنٹ کو ترجیحی بنیادوں پر سرحد پار جانے کی سہولت فراہم کی۔ اسی طرح وفاقی وزارت تجارت کی دلچسپی لینے پر قومی ایئرلائن نے پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کے لیے سہولتیں فراہم کیں۔

پی ایف وی اے نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد 7 سال کے وقفہ کے بعد برطانیہ کو بھی کینو ایکسپورٹ کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے پی ایف وی اے کی نشاندہی پر سری لنکا کی جانب سے پاکستانی کینو پر عائد غیرمعمولی انفرااسٹرکچر سیس کو واپس کروانے میں اپنا کردار ادا کیا جس سے پاکستان کے لیے سری لنکا کی مارکیٹ میں مسابقت آسان ہوگئی۔ وحید احمد نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے لاک ڈائون کی دوران بروقت فائیٹو سرٹیفیکیٹ کا اجراء یقینی بنایا اور برآمدی کنسائنمنٹس کی کم سے ٹ

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر