لاہورچیمبر کی جانب سے پولیس کو کروناسے بچائو کے لیے اشیا کا مزید عطیہ

ہفتہ 8 مئی 2021 18:07

لاہورچیمبر کی جانب سے پولیس کو کروناسے بچائو کے لیے اشیا کا مزید عطیہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے محکمہ پولیس کو کرونا سے بچائو کے لیے حفاظتی اشیاء کا ایک اور عطیہ دیا ہے تاکہ وہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید بہتر خدمات سرانجام دے سکیں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے نائب صدر طاہر منظور چودھری کے ہمراہ اشیاء کا عطیہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد نوید ارشاد کے حوالے کیا۔

میاں طارق مصباح اور طاہر منظور چودھری نے کہا کہ پولیس کے جوان فرنٹ لائن فورس ہیں اور کرونا کا پھیلائو روکنے، ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہلے بھی کرونا سے بچائو کے لیے اشیاء و آلات کے عطیات سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن کے حوالے کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کرونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا نے پہلے ہی تجارت و معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ ہزاروں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں، اس کا مزید پھیلائو روکنے کے لیے ہر ایک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد نوید ارشاد نے کہا کہ کرونا کی وباکو آسان نہ لیا جائے، ایس او پیز پر بھرپور عمل درآمد کیا جائے تاکہ مزید تباہی رونما نہ ہو۔ لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر ذیشان خلیل، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین شیخ سجاد افضل اور علی افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن