ایس ای سی پی کا گروتھ انٹر پرائزز مارکیٹ بارے وبینار کا انعقاد

ایس ای سی پی کا گروتھ انٹر پرائزز مارکیٹ بارے وبینار کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے نیشنل انکیو بیشن سینٹر کے تعاون سے نوجوان سرمایہ کاروں اور سٹارٹ اپ کو کپیٹل مارکیٹ سے سرمایہ کے حصول کے لئے اسٹاک ایکسچینج میں متعارف کروائے گئے گروتھ انٹر پرایزز مارکیٹ اور شیلف رجسٹریشن کے بارے معلومات اور آگہی فراہم کرنے کے لئے وبینار منعقد کیا۔

(جاری ہے)

وبینار میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کی سٹاک مارکیٹ کی گروتھ انٹر پرائزز مارکیٹ میں لسٹنگ کی کے ریگولیٹری فریم ورک بارے بریفنگ دی گئی۔ گروتھ انٹر پرائزز بورڈ سٹاک ایکس چینج کے مین بورڈ سے علیحدہ ایک متبادل بورڈ ہے جس میں چھوٹی کمپنیوں کے لئے لسٹنگ کی آسان اور سہل شرائط وضح کی گئیں ہیں اور چھوٹی کمپنیاں مارکیٹ میں لسٹ ہو کر آفرنگ دستاویز کے عوض سرمایہ فنڈز حاصل کر سکتی ہیں۔ ویبنار کے اختتام پر، ایس ای سی پی نیشرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئے۔ شرکا ء نے ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا اور سٹیک ہولڈرز کی رہنمائی کے لئے ایسے آگہی وبینار تسلسل کے ساتھ منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Your Thoughts and Comments