فیصل آباد ، برائلر مرغی گوشت کی قیمت 403 روپے فی کلو ہوگئی

فیصل آباد ، برائلر مرغی گوشت کی قیمت  403 روپے فی کلو ہوگئی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ،آج ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔آن لا ئن کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اب پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی مرغی کے گوشت کی قیمت آج چار سو کا ہندسہ بھی عبورکرگئی اور آج گوشت کی قیمت 403 روپے فی کلو ہو گئی۔

گزشتہ روزمرغی کاگوشت 390سے بڑھ کر 399روپے ہواتھا جو آج چارسوسے بڑھ کر403ہوگیاجبکہ انڈے فی درجن 140روپے تک پہنچ چکے ہیں، عید قریب ہے اور سستا پروٹین مزید مہنگا ہوتا چلا جا رہا ہے ۔بڑھتی قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں،اگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی ۔

حکومت جلد از جلدقیمتیں کنٹرول کر کے ان محرکات کا پتہ چلائے جس کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے کیونکہ مٹن اور بیف تو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہرر ہے اب برائلر گوشت کھانا بھی غریب کے لئے خواب سے بنتا جا رہا ہے ۔

Your Thoughts and Comments