لاک ڈائون کے دوران ڈیری سیکٹر کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے،شاکرگجر

ہفتہ 8 مئی 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان(ڈی سی ایف ای) محمد شاکر عمر گجرنے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈائون کے دوران تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈیری سیکٹر کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔شاکر عمر گجر نے کہا کہ کوویڈ 19 کی جاری وبائی بیماری کے سبب ہم ڈیری فارمرز اور خوردہ فروش بھی اپنے ہم وطن شہریوں سمیت بچوں اور بوڑھے شہریوں کو تازہ دودھ کے ذریعہ مطلوبہ غزائی ضروریات فراہم کرنے کے لئے 24گھنٹے کام کر رہے ہیں،تاہم ہمیں ابھی بھی محدود وقت کی وجہ سے ضروری طلب اور رسد کے آرڈر کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کی دکانوں اور آمدورفت کے لئے وقت کو محدود کرنا کسانوں کے لئے ایک بہت بڑی پریشانی پیدا کررہا ہے لہذا یہ کاروبار گر سکتا ہے ، پہلے بھی ہماری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ا قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے جانے کی اجازت نہیں دی تھی اور اسی وجہ سے بھاری مقدار میںدودھ خراب ہوا تھا ، دودھ کی زندگی 2 گھنٹے کی ہوتی ہے،فارم سے موصول ہونے کے بعد 3 گھنٹے ہوتے ہیںاس لئے ہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست کرتے ہیں کہ جب بھی آپ کوئی نوٹیفیکیشن جاری کریں تواس سے ہمیں مستثنیٰ رکھیں تاکہ ہم اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

شاکر عمرگجر نے کہا کہ دودھ کے کاشتکاروں اور اسے سے منسلک انڈسٹری کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دیں تاکہ اس صنعت کو بچایا جاسکے اور یہ بھی وقت محدود ہے اور دودھ کی فراہمی اور پیداوار میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگی۔انہوں نے درخواست کی کہ دودھ کی دکانوں ، دودھ کے ٹرانسپورٹرز ، کسانوں ، دودھ فروش ، گوشت کے کاروبار رکھنے والوں ، فیڈ فراہم کرنے والوں ، میڈیکل شاپس اور ویٹرنری ڈاکٹروں کو بغیر کسی پابندی کے خدمات انجام دینے کی اجازت دی جائے۔شاکر عمر گجر نے کہا کہ کوویڈ 19 جیسی مہلک وبائی بیماری سے بچائو کیلئے حکومت سندھ کے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس