مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی

جنرز کے پاس صرف 40 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ جانے کی وجہ سے کاروبار کا حجم کم رہا

ہفتہ 8 مئی 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی جانب سے روئی کی خریداری میں عدم دلچسپی اور جنرز کے پاس صرف 40 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ جانے کی وجہ سے کاروبار کا حجم بہت ہی کم رہا ۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 10200 تا 10500 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا ئوفی من 11000 روپے 11300 روپے ہے کوئی ادھار کا کام ہوجائے یا بلوچی کاٹن کا تو اس کا بھا ؤ12500 تا 13000 روپے ہوجاتا ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 11300 روپے کے بھا ؤپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کا رجحان نظر آرہا ہے نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے وعدے کا بھاؤ مستحکم کہا جا سکتا ہے بھا ؤکبھی اوپر چلا جاتا ہے اور کبھی نیچے آجاتا ہے اس طرح مجموعی طور پر مستحکم ہے USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں پچھلے ہفتے کی نسبت 17 فیصد برآمد کم ہوئی اس دفعہ صرف 63 ہزار 700 گانٹھوں کے برآمدی سودے ہوئے ہیں جس میں پاکستان 16 ہزار 200 گانٹھیں لے کر سرفہرست رہا اور بنگلہ دیش 15 ہزار 800 گانٹھیں لے کر دوسرے نمبر پر رہا بھارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے کئی جگہ لاک ڈاؤن ہونے کے سبب روئی کی کھپت میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے گزشتہ سال بھارت میں کپاس کا کلوزنگ اسٹاک 98 لاکھ گانٹھوں کا تھا اس دفعہ ستمبر 2021 کو بڑھ کر 1 کروڑ 18 لاکھ گانٹھوں کا ہوجائے گا اس سال بھارت میں روئی کی پیداوار جو گزشتہ سال تین کروڑ 71 لاکھ گانٹھوں کی تھی وہ 11 لاکھ گانٹھیں کم ہوکر تین لاکھ 60 ہزار گانٹھیں رہنے کی توقع ہے اس سال بھارت میں کسانوں کی طویل ہرتال کی وجہ سے کپاس کی بوائی اندازے سے کم ہوئی ہے اس وجہ سے بھارت میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا میں تقریبا 700 فی کینڈی اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ملک میں اس سال روئی کی بوائی زریں سندھ میں خاصی ہو رہی ہے اور صوبہ پنجاب میں بھی کچھ علاقوں میں کپاس کی بوائی شروع ہوچکی ہے سندھ کیذریں علاقوں سے پھٹی مئی کے آخر میں آنا شروع ہو جائے گی اور ایک آدھ سانگڑ کی فیکٹری ہوسکتا ہے مئی کے آخر میں یا جون کے شروع میں جزوی طور پر چلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے اس سال جعلی بیج اور ناقص ادویات کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے اور کئی مافیا کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اگر یہ حکومت کی کوشش جاری رہی تو ہو سکتا ہے کہ اگلی سیزن کی کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے گا۔

پی سی جی اے کی جانب سے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہر ایک علاقوں میں اور جننگ فیکٹریوں میں ان علاقوں کے کپاس کے کاشتکاروں کی میٹنگیں کی جا رہی ہے انہیں اویرنس دی جا رہی ہے اور انہیں ترغیب دی جارہی ہے کہ اس سال زیادہ سے زیادہ کپاس کی بوائی کی جائے تاکہ ملک میں کپاس کی پیداوار میں کچھ حد تک اضافہ لایا جا سکے یہ ٹاسک فورس جو PCGA نے بنائی ہوئی ہے ان کے ساتھ سبسڈی دینے کیلئے زریں بینک کے افسر بھی جارہے ہیں اور کسان کارڈ دینے کیلئے ان کی معاونت کررہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات