وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاکستانی ورکرزکیلئے مضبوطی کا سبب بنے گا

وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور سعودیہ کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددملے گی،ایس ایم منیر پاکستان اور سعودی عرب میں حلال فوڈ ایکسپورٹ اوردیگر سیکٹرز میںباہمی تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے،افتخار علی ملک

منگل 11 مئی 2021 22:31

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاکستانی ورکرزکیلئے مضبوطی کا سبب بنے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اورسارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے کامیاب دورے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی رشتے مزید مضبوط ہونگے جبکہ وزیراعظم عمران خان کاکامیاب دورہ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی تربیت یافتہ ورکرزکیلئے مضبوطی کا سبب بنے گا۔

ایس ایم منیر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ دونوں ملکوں کے 70 سالوں پر محیط تعلقات انتہائی اہم ہیں اوروزیراعظم عمران خان کے اس دورے سے پاکستان اور سعودیہ کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددملے گی،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ‘ سعودی عرب اور پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سرمایہ کار دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی مثبت اقدامات متوقع ہیں،وزیراعظم کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی،دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے تاریخ میں یہ اہم ترین دورہ ہے ،سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کرتے ہیں ،یہ پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اورپاکستان میں ترسیلات بھیجنے کا موثر ذریعہ ہیں۔

(جاری ہے)

افتخار علی ملک نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیاہے اوروزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں،یہ حقیقت ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان کو سپورٹ کیا،۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 20لاکھ سے زائد پاکستانیز کام کررہے ہیں جبکہ پاکستانی افرادی قوت کے لئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے جارہے ہیں اوروزیراعظم عمران خان کے دورے سے مزید استحکام حاصل ہوگا،ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اکیڈیمیاانڈسٹری کے قیام سے افرادی قوت کی تعداد میں تین ملین تک کا اضافہ کیا جائے جبکہ پاکستان سے سعودی عرب کے بڑے شہروں میں مرغی،بکرے،بچھڑے کا گوشت براہ راست ایکسپورٹ کرنے کے معاہدے کرنے کی ضرورت ہے،سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں پاکستان سے اجناس کی ایک بڑی کھپت ممکن ہے لیکن یہ کام باہمی کاروباری معاہدوں سے ہی کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ پاکستانیوں کیلئے ویزوں میں نرمی اورآسان طریقہ کار رائج کرنا بھی ضروری ہے اورسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان سے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حلال فوڈ ایکسپورٹ اوراہم ترین سیکٹرز میںباہمی تجارتی معاہدوں کی اشد ضرورت ہے،پاکستانی تاجروں کو مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ،ریاض،جدہ سمیت دیگر اہم شہروں میں بڑے اسٹورز کھولنے کی غیر مشروط اجازت دی جائے،سعودی عرب ہمارا دوست ملک اورمقدس ترین مقامات کے حوالے سے ہمارے لئے قابل احترام ہے اورہمیں امید ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تجارتی فروغ کیلئے مثبت کوششیں کی جائیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی