زبیرطفیل یو بی جی کے صدر منتخب،ایس ایم منیر اورافتخار ملک کے استعفے نامنظور

ظفربختاوری کو یو بی جی کا سیکریٹری جنرل اورڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو سیکریٹری انفارمیشن منتخب کرلیا گیا

پیر 17 مئی 2021 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑی بڑی نمائندہ تنظیم یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی مرکزی کور کمیٹی نے یو بی جی کے سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل کو یونائٹیڈ بزنس گروپ کابلامقابلہ صدرمنتخب کرلیاجبکہ ان کی جگہ اسلام آباد سے ظفربختاوری کو یو بی جی کا سیکریٹری جنرل اورڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو سیکریٹری انفارمیشن منتخب کرلیا گیا۔

گزشتہ روز لاہور میں یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اوربعد ازاں افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پر ہونے والے یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم منیر اورافتخار علی ملک نے کور کمیٹی ممبران کے سامنے اپنے اپنے استعفے دے دیئے جس پر تمام کورکمیٹی کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے دونوں لیڈران کے استعفے مسترد کردیئے اور کہا کہ یو بی جی کیلئے ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک لازم وملزوم ہیں اور وہ بدستور ہماری سرپرستی کرتے رہیں گے اورانکی مشاورت سے ہی یو بی جی نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم منیر،افتخار علی ملک،زبیرطفیل،ریاض الدین شیخ،میاں محمدادریس، خالد تواب،ظفربختاوری،ڈاکٹر اختیار بیگ،ڈاکٹرنعمان بٹ،ملک سہیل حسین،حاجی عرفان یوسف،سہیل الطاف، منظورالحق،نوراحمدخان،عامرعطا باجوہ، تنویر احمدشیخ،سلمان اسلم،حمیداخترچڈھا،رحمت اللہ جاوید، ایس ایم تنویر،رحمان چن،نوید بخاری،ممتازشیخ،ثمینہ فاضل،حاجی افضل،پرویزلالہ، ضرار کلیم، محمدامجد چوہدری،غضنفربلور، اوردیگر تاجررہنما شریک تھے۔

ممبران کورکمیٹی نے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔قیادت نے یو بی جی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اہم فیصلے بھی کئے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی کا ہرممبر پاکستان بھر میں ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردے،ہم چور دروازوں سے فیڈریشن میں داخل ہونے والوں کو ناکوں چنے چبوادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی کا ہر ممبر اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائے اورہنگامی بنیادوں پر کام کرے،اب گروپ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔نومنتخب صدر یو بی جی زبیرطفیل نے کہا کہ پارٹی نے مجھے متفقہ طور پر صدر منتخب کیا ہے اورمیں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جدید خطوط پر ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تیاریاں کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل پیچیدہ شکل اختیار کرچکے ہیں اورفیڈریشن کے موجودہ عہدیدار ان مسائل کو حل کرانے میں ناکام رہے ہیں مگر ہم بزنس کمیونٹی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اورہمارے دروازے انکے لئے کھلے ہیں۔چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی بزنس کمیونٹی کے دلوں کی آواز ہے اور آئندہ فیڈریشن الیکشن میں ایف پی سی سی آئی پر قابض گروپ کے تمام حربے ناکام ہونگے۔اجلاس میں یو بی جی کورکمیٹی کے تمام ممبران نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے بلامقابلہ نومنتخب صدر زبیرطفیل،سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری اورانفارمیشن سیکرٹری مرزااختیار بیگ کو مبارکباد پیش کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی