حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مجموعی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ،میاں زاہد حسین

شرح سود کو کم رکھنا اور کرونا پر قابو پانا اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 17 مئی 2021 16:21

حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مجموعی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مجموعی اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے تاہم انڈسٹریل سیکٹر میں صرف بڑی صنعتیں ترقی کر رہی ہیں۔

درمیانی اورچھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے بھی اقدامات ضروری ہیں۔اقتصادی صورتحال میں تبدیلی کی وجہ سے درآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ بجٹ کے خسارے کو کنٹرول میں رکھا جا سکے ۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جولائی سے مارچ تک بڑی صنعتوں نے 22.4 فیصد ترقی کی ہے جو گزشتہ سال سے کم مگر خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

جن شعبوں نے ترقی کی ہے ان میں تعمیرات، گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں، ٹیکسٹائل، ادویہ سازی اور فوڈ کمپنیاں شامل ہیں ۔صنعتوں کی صورتحال بہتر ہے مگر روزگار کے وہ مواقع پیدا نہیں ہو رہے ہیں جن کی ضرورت ہے اس لئے ایس ایم ایز پر بھی توجہ دی جائے۔انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے شرح سود کو کم رکھنا جتنا ضروری ہے کرونا وائرس پر قابو پانا بھی اتنا ہی ضروری ہے اور اگر اس سلسلہ میں بروقت اقدامات کئے گئے ہوتے تو معاشی حالات مذید بہتر ہوتے۔

درآمدات میں سب سے زیادہ خرچہ پٹرولیم گروپ کی امپورٹ پر آتا ہے جس کا حل مقامی زرائع سے تیل و گیس حاصل کرنے اور ریفائنریاں لگانا ہے تاکہ تیار مصنوعات کی درآمد کم اور خام مال کی درآمد بڑھاکر زرمبادلہ بچایا جا سکے۔ تیل کے بعد مشینری کا نمبر آتا ہے مگر اس میں بھی سارا زور موبائل فونز کی درآمدات پر ہے ۔پڑوسی ملک موبائل بنانے والے چھ بڑے ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے مگر پاکستان میںگاڑیوں کی طرح ابھی تک صرف فون اسمبل کئے جا رہے ہیں۔

تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ درآمدات فوڈ گروپ میں کی جا رہی ہیں جس میںجولائی سے مارچ تک 1.8 ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا ہے جبکہ ملک میں کاشت کا پوٹینشل ہو نے کے باوجود 393 ملین ڈالر کی چا ئے درآمد کی جا رہی ہے۔میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ گزشتہ دو سال سے گندم اور چینی بھی درآمدی اشیاء میں شامل ہو گئی ہیں جبکہ کپاس کی درآمدبھی 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس پر قابو پانے کے لئے زرعی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیوں اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس