یو بی جی مرکزی کور کمیٹی نے یو بی جی کے سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل کو یونائٹیڈ بزنس گروپ کابلامقابلہ صدرمنتخب کرلیا

پیر 17 مئی 2021 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑی بڑی نمائندہ تنظیم یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی مرکزی کور کمیٹی نے یو بی جی کے سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل کو یونائٹیڈ بزنس گروپ کابلامقابلہ صدرمنتخب کرلیاجبکہ ان کی جگہ اسلام آباد سے ظفربختاوری کو یو بی جی کا سیکریٹری جنرل اورڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو سیکریٹری انفارمیشن منتخب کرلیا گیا۔

گزشتہ روز لاہور میں یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اوربعد ازاں افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پر ہونے والے یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم منیر اورافتخار علی ملک نے کور کمیٹی ممبران کے سامنے اپنے اپنے استعفے دے دیئے جس پر تمام کورکمیٹی کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے دونوں لیڈران کے استعفے مسترد کردیئے اور کہا کہ یو بی جی کیلئے ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک لازم وملزوم ہیں اور وہ بدستور ہماری سرپرستی کرتے رہیں گے اورانکی مشاورت سے ہی یو بی جی نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم منیر،افتخار علی ملک،زبیرطفیل،ریاض الدین شیخ،میاں محمدادریس، خالد تواب،ظفربختاوری،ڈاکٹر اختیار بیگ،ڈاکٹرنعمان بٹ،ملک سہیل حسین،حاجی عرفان یوسف،سہیل الطاف، منظورالحق،نوراحمدخان،عامرعطا باجوہ، تنویر احمدشیخ،سلمان اسلم،حمیداخترچڈھا،رحمت اللہ جاوید، ایس ایم تنویر،رحمان چن،نوید بخاری،ممتازشیخ،ثمینہ فاضل،حاجی افضل،پرویزلالہ، ضرار کلیم، محمدامجد چوہدری،غضنفربلور، اوردیگر تاجررہنما شریک تھے۔

ممبران کورکمیٹی نے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔قیادت نے یو بی جی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اہم فیصلے بھی کئے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی کا ہرممبر پاکستان بھر میں ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردے،ہم چور دروازوں سے فیڈریشن میں داخل ہونے والوں کو ناکوں چنے چبوادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی کا ہر ممبر اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائے اورہنگامی بنیادوں پر کام کرے،اب گروپ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔نومنتخب صدر یو بی جی زبیرطفیل نے کہا کہ پارٹی نے مجھے متفقہ طور پر صدر منتخب کیا ہے اورمیں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جدید خطوط پر ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تیاریاں کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل پیچیدہ شکل اختیار کرچکے ہیں اورفیڈریشن کے موجودہ عہدیدار ان مسائل کو حل کرانے میں ناکام رہے ہیں مگر ہم بزنس کمیونٹی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اورہمارے دروازے انکے لئے کھلے ہیں۔چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی بزنس کمیونٹی کے دلوں کی آواز ہے اور آئندہ فیڈریشن الیکشن میں ایف پی سی سی آئی پر قابض گروپ کے تمام حربے ناکام ہونگے۔اجلاس میں یو بی جی کورکمیٹی کے تمام ممبران نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے بلامقابلہ نومنتخب صدر زبیرطفیل،سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری اورانفارمیشن سیکرٹری مرزااختیار بیگ کو مبارکباد پیش کی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل