کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں18ارب44کروڑ روپے سے زائدکی کمی

بدھ 25 جون 2014 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کواتار چڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 29000کی نفسیاتی حدسے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں18ارب44کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت22.77فیصدزائد جبکہ61.17 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزاور غیر ملکی سرامیہ کاروں کی جانب سے توانائی،آئل ،بینکنگ اورٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای 100انڈیکس 29205پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں سیاسی افق پر چھائی بے چینی کے باعث مقامی اور غیرملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 28922پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس76.10پوائنٹس کمی سے28981.34پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پربدھ کو358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے113 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،219کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں18ارب44 کروڑ34 لاکھ34 ہزار483 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب35ارب88کروڑ11لاکھ 13 ہزار331 روپے ہوگئی۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیاں20کروڑ37لاکھ 99ہزار560شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں3کروڑ 78لاکھ9ہزار600 شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت191.00روپے اضافے سے11190.00 روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے7900.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت395.00روپے کمی سے8100.00روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت84.00روپے کمی سے3200.00روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ95لاکھ13ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت8.36روپے پر مستحکم رہی ۔جبکہ لافریج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ47لاکھ99ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 23پیسے کمی سے15.07روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس30.69پوائنٹس کمی سے19962.94پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس199.73پوائنٹس کمی سے46345.89جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58.54پوائنٹس کمی سے 21390.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..