سبزیوں ، دالوں کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پیداوار بڑھانے کیلئے دو پراجیکٹس بھی شروع کیے گئے ہیں‘علی طاہر

جمعرات 26 جون 2014 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء ) سیکرٹری زراعت پنجاب علی طاہر نے زراعت نے کہاکہ سبزیوں اور دالوں کی پیداوار میں اضافہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کی پیداوار بڑھانے کے لیے دو پراجیکٹس بھی شروع کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو مناسب قیمت پر دالیں اور سبزیاں فراہم ہو سکیں۔ یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب علی طاہر نے زراعت ہاؤس لاہور میں پنجاب کے ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت( توسیع) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)ڈاکٹر انجم علی ، ڈائریکٹر سبزیات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر شاہد نیاز، ڈائریکٹر زراعت ہیڈ کوارٹر لاہور چوہدری خالد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل خان آصف خان کے علاوہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن اجمل حیدر شاہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے دوران محکمہ زراعت رمضان بازاروں میں بھنڈی توری ، کدو ، کریلا اور آلو کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کا پیداواری ہدف حاصل کرنے کے لیے کاشتہ فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کی جائے اور اس مقصد کے لیے جدید سفارشات پر عمل کیا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ دھان کی فصل پر زہروں کے مضر اثرات کے خاتمہ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے محکمہ زراعت (توسیع)کے افسران کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو زراعت کے لیے معیاری زرعی مداخل کی فراہمی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کریں اورملاوٹ کے خلاف مہم کو مزید موثر بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈاکٹر انجم علی نے بتایا کہ حکومت نے دالوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کے لیے 148ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر 410.870ملین روپے خرچ ہوں گے ۔ اس موقع پر خان آصف خان پراجیکٹ ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے 3سالہ پراجیکٹ کے ذریعے صوبے میں 5اہم سبزیوں ٹماٹر ، پیاز ، مرچ ، لہسن اور آلو کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ سارا سال یہ سبزیات مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔

اس پراجیکٹ کے تحت 24اضلاع میں کچن گارڈننگ کے 1ہزار نمائشی پلاٹس اور 3ہزار نمائشی پلاٹس ہر یونین کونسل کی سطح پر لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سبزیوں کے بعد از برداشت نقصانات کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر پراسیسنگ یونٹس لگائے جائیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ